More

    خبردار ہوشیار،حکومت کی یوٹیوب چینل کیلئے لائسنس متعارف کروانے کی تجویز،فیس کتنی ہوگی سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

    ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والی 19کمپنیوں اور36نمایاں شخصیات نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی وہ تجاویز مسترد کردی ہیں جن میں انٹرنیٹ ، ٹی وی چینلز اور اوور دی ٹاپ کانٹینٹ سروسز کو ریگولیٹ کرنے کی بات کی گئی ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=a8dmTzAXvMg

    ان تنظیموں میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان،عورت مارچ کراچی، بولو بھی، ڈیجیٹل رائٹس فاونڈیشن، انسٹیٹیوٹ فارریسرچ، ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ(ارادہ) ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ، عوامی کمیشن برائے اقلیتی حقوق جبکہ نمایاں شخصیات میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی، انسانی حقوق کی کارکن طاہرہ عبداللہ او صحافی ناصرزیدی، عدنان رحمت، عاصمہ شیرازی اور بابر عالم شامل تھے۔