’’میرے پاس تم ہو‘‘ڈرامہ کی آخری قسط کے بعد دنیا بھر میں مشہور ہونے والے لوگوں کے ری ایکشن

1218

پاکستان کے نجی ٹیلیویژن چینل اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط سنیچر کی شب نشر کی گئی۔ جیسا کہ عموماً ہوتا ہے آخری قسط نے بہت سے مداحوں کو اچنبھے میں متبلا کر دیا تو وہیں کچھ لوگوں کی ڈرامہ دیکھنے کے بعد کیفیت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ایسی مقبول ہوئی کہ سرحد پار ان ویڈیوز کو لاکھوں بار دیکھا گیا اور میرے پاس تم ہو ڈرامہ کی آخری قسط پر میم بھی بنائے گے

https://www.youtube.com/watch?v=lTMrYnqRGKM&t=84s

یہ پہلی دفعہ نہیں کہ یہ ڈرامہ خبروں کی زینت بنا ہے۔ ’میرے پاس تم ہو‘ کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اس نے مقبولیت کے تمام گذشتہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں جبکہ ڈرامے کے لکھاری خلیل الرحمان قمر خواتین سے متعلق اپنے بیانات پر تنقید کی زد میں رہے ہیں۔ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط کی نشریات کے خلاف لاہور کی ایک عدالت میں دائر کردہ اپیل گذشتہ روز مسترد کر دی گئی تھی۔