ٹیوب ویل کے پانی میں نہانے پہ 22 سالہ کرسچین لڑکے کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا

868
22-year-old Christian boy Saleem Masih was killed in Chunian for taking bath in the tubewell
22-year-old Christian boy Saleem Masih was killed in Chunian after he took bath at the tubewell of local landlord.

ٹیوب ویل کا پانی “گندا” کیوں کیا، چونیاں میں مسیح نوجوان کو تشدد کر کہ ہلاک کر دیا گیا۔ 22 سالہ سلیم مسیح مقامی زمیندار کے ٹیوب ویل میں نہایا تھا۔ اور اسی جرم کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مزید دیکھیں: عمر گل نےسیلفی کی ضد کرنے والے مزدور لڑکے کو تھپڑ مار دیا۔

تفصیلات کا مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں ٹیوب ویل میں نہانا بڑا جرم ٹھہرا، نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

22 سالہ متوفی سلیم مسیح کے والد کے مطابق سلیم نے چارہ کاٹا اور مقامی زمیندار کے ٹیوب ویل میں نہانے چلا گیا۔اسی دوران وہاں شیر ڈوگر، اقبال الطاف وغیرہ آئے اور اسے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور الزام لگایا کہ اس نے ٹیوب ویل میں نہا کر پانی “گندا” کر دیا ہے۔

وہ لوگ بعد میں سلیم کو زمیندار کے ڈیرے پر لے گئے اور وہاں سلیم کے ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد کرنا شروع کر دیا جہاں سلیم کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا

-advertisement-
Kasur police arrested four men in accusations of Christian boy Saleem's murder

لواحقین کے مطابق جب چار گھنٹے بعد پولیس نے انہیں اطلاع دی اور وہ لوگ وہاں پہنچے تو سلیم کے سر اور منہ سے خون نکل رہا تھا، شدید زخمی حالت میں سلیم کو لاہور جنرل ہسپتال لیہ گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اس سارے عمل میں ایک تماشائی سے زیادہ کا کردار ادا نہیں کیا اور چند نامزد لوگوں کو کچھ دیر  حراست میں رکھ کر ضمانت کروا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس معاملے پر ابھی تک سرکاری سطح پر کوئی قصور پولیس کی طرف سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

Source: