More

    اپنے راز کسی کو نہ دیں

    سب کی امیاں کہتی ہوں گی میری امی کی طرح_       اپنے راز کبھی کسی کو بھی نہ دیں
    یہ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے___
    .    
                         بالکل اسی طرح جس طرح ایک ملک کے سیکریٹس لیک ہو جائیں تو وہ ملک تباہی کے دہانے پر جا پہنچتا ہے…
    جیسے لاہور ہائی کورٹ کے جج کے کچھ راز شہباز شریف کے پاس تھے تو نواز شریف کو لندن جانے میں آسانی ہو گئی__

    اپنے راز ویسے تو کبھی کسی کو نہیں دینے چاہئیں لیکن اگر خود سے انکی حفاظت نہ ہو رہی ہو شئیر کرنا چاہتے ہوں تو اللہ سے شئیر کر لیں امی کو بھی مت بتائیں ظاہر انہوں نے پھر بات سے بات نکال کر آپکو طعنے لازمی مارنا ہے__.  

      اور خاندان کے کسی فرد کو تو کبھی مت بتائیں جب آپ کسی مقام پر کامیاب ہوتے ہیں وہ آپ کو بتانے آتے ہیں کہ آپ کون اور کیا رہ چکے ہیںمطلب پوری طرح خوش نہیں رہنے دیتے__

      وہ آپ سے اگلوانے کی پوری کوشش کرتے ہیں مگر آپ چالاک بن جائیں_
    جیسے مجھ سے اکثر سوال کیا جاتا ہے “اچھا تو پھر ٹی وی دیکھتی ہو”؟؟؟
    اور میرا جواب نہیں میں سن کر وہ بہت متاثر ہوتے ہیں_            میں آپکو جھوٹ کی ترغیب ہرگز نہیں دے رہی_

    -advertisement-

    بلکہ میں سب کچھ موبائل پہ دیکھ لیتی ہوں تو ٹی وی کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ لیکن مجھے کیا ضرورت ہے پورا سچ بولنے کی جب آدھے سچ سے کام چل جائے
          
                 مگر یہ خاندان والے بہت چالاک ہوتے ہیں یہ الفاظ بدل کر سیم سوال کریں گے_ اچھا تو کونسے ڈرامے دیکھتی ہو؟؟؟ جب ٹی وی نہیں دیکھتی تو ظاہر ہے میں ڈرامے بھی فالو نہیں کرتی

                              اب چونکہ ٹی وی پہ وقفے بہت آتے ہیں ٹائم کا ضیاع اور دوسرا جو ڈرامہ بہت مشہور ہو بس وہی تو دیکھتی ہوںمیں سارے ڈرامے تو نہیں دیکھتی نا
           ہر شخص کے ساتھ اسکے ماضی کی غلطیوں کا ایک تاریک کا گوشہ ضرور ہوتا ہے جو کبھی کبھی ہمارے دل کو اتنی بری طرح سے اندھیرا کر دیتا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آتا کیا کیا جائے؟؟؟؟

    لیکن پھر تھوڑی دیر بعد ہم نارمل ہونا شروع ہو جاتے ہیں کیونکہ اللہ ہمارے دل کو پھر روشن کرنا شروع کر دیتے ہیں_
      
         ہمیں اپنے رازوں کی حفاظت اس لیے بھی کرنی چاہئے کیونکہ اللہ بھی ہماری پردہ پوشی کرتے ہیں… تو ہمیں کیا ضرورت خود کو عیاں کرنے کی.                                                                      اور ویسے بھی جب ہم خود اپنی بات کو راز نہیں رکھ سکتے تو کوئی اور کیسے ہمارے راز کو راز رکھے گا

    مہہ ثنا خان

    Also read writer previous Articles: