7 Habits That Will Spoil Your Social Image / Urdu

1905

سات ایسی عادتیں جو آپ کا امیج تباہ کرتی ہیں؛

انسان ایک سماجی مخلوق ہے۔ مل جل کے ایک معاشرے کی صورت میں رہنا انسان کی فطرت میں ودیعت ہے۔ہم روزانہ بہت سے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ اور بعض لوگوں سے مل کر ہم انکی شخصیت سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر بہت نفیس اور خوب صورت شخصیت کا تاثر زہن میں ابھرتا ہے۔

دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہم میں پائے جاتے ہیں۔  جن کو دیکھ کر ہمارے ذہن میں فورا سے منفی باتیں اور تاثرات ابھرتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے ملنے سے ہم کتراتے ہیں۔ یا انکی صحبت میں اچھا محسوس نہیں کرتے۔ کیونکہ انکے بارے ہمارے ذہن میں اچھا امیج نہیں ہوتا۔ انسان کا امیج خراب ہونے کی کچھ وجوہات پر چند حقائق آپ سب کی نظر ۔

 موبائل کا زیادہ استعمال؛

Social media
Social media Is killing our domestic/Social life.

موبائل فون سائنس کی بہت کارآمد ایجاد ہے۔ اس کی وجہ سے میلوں کے فاصلے سمٹ گئے ہیں۔ مگر ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے۔ کہ وہ موبائل کا استعمال نشے کی طرح کرتے ہیں۔ آپ لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوں۔ اور ہیڈ فون کانوں میں لگے ہوں۔ یا کان کے ساتھ موبائل لگایا ہو۔ یا ٹیکسٹنگ کر رہے ہوں۔ یہ سب اس بات کو ظاہر کرتا ہے۔ کہ وہاں موجود لوگ آپ کے لیے اہم نہیں۔ اور آپ کو انکی پروا نہیں۔ آج کل ہمارے معاشرے میں موبائل کا استعمال ضرورت سے زیادہ کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم اپنے حقیقی رشتوں کو نظر انداز کرکے انجان لوگوں کو وقت دے رہے ہوتے ہیں۔ دوسرا ہر وقت موبائل سے چپکے رہنے والوں کو لوگ، فارغ سمجھ لیتے ہیں۔ اور اس سے پتہ چلتا کہ آپ کی زندگی میں کرنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔  آپ کا امیج ایک فارغ اور لاپروا شخص کا بنتا ہے۔  جس کی باتوں کو پھر کوئی اہمیت دینا پسند نہیں کرتا۔ اس لیے جب آپ اپنوں یا دوستوں کے پاس بیٹھے ہوں۔ تو موبائل کو جیب میں رکھیں۔ اور دل جمعی سے ان پر دھیان دیں۔

-advertisement-

 

Avoid Phone while sitting with Friends/Family

اپنی بڑائی بیان کرنا؛

بعض انسانوں کی عادت ہوتی ہے۔ کہ وہ صرف خود کو ہی عقل کل سمجھتے ہیں۔
جب محفل میں بیٹھتے ہیں۔ تو صرف اپنے سچی جھوٹی کامیابیوں کو چھیڑ دیتے ہیں۔ ان کی باتوں کا محور صرف “میں میں” کے گرد گھومتا ہے۔ بلاوجہ کی میں میں لوگوں کو آپ سے بےزار کر دیتی ہے۔

  وقت آنے پر دوستوں/ اپنوں کے کام نہ آنا

Image: Philmaffetone.

آپ اپنی قابلیت اور دوستی کے دعوے تو بڑے کرتے ہیں۔ مگر جب اپنوں کو آپ کی ضرورت ہو۔ تو بہانے بناتے ہو۔ یا ٹالنے کی کوشش کرتے ہو۔ دراصل لوگ بہت آپ کے ایسے رویے کو بھانپ لیتے ہیں۔ آپکی شخصیت کا امیج خراب ہونے کی یہ بھی وجہ ہوتی ہے۔  کہ پہلے آپ کسی کی مدد کرو اس کے کام آؤ۔  پھر دوسروں کو جتاؤ، کہ اس کا یہ کام میری وجہ سے ہوا۔ یا احسان جتاؤ اس پر بات بے بات  طعنے دو۔ لوگ آپ کے پاس مدد کیلئے تب ہی آتے ہیں۔ جب انہیں علم ہوتا کہ آپ یہ کر لو گے۔ یا آپ نے انکو اپنی اس صلاحیت کا تاثر دیا ہو۔

بلاوجہ اپنی قابلیت جتانے سے آپ کا امیج بہت بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ کیونکہ اس سے آپ کامل نقشہ بہت چھوٹی سوچ رکھنے والے انسان ( خالی بھاندے)  کا ابھرتا ہے۔

لوگوں کے پیٹھ پیچھے بولنا

Image: Dobbins.afrc.

لوگوں کی پیٹھ پیچھے برائیاں کرنے سے آپ کا امیج سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ جب آپ دوسروں کا مذاق بناتے ہیں۔ تو آہستہ آہستہ سننے والوں کا آپ پراعتماد ختم ہو جاتا ہے۔ اور انکے ذہن میں ایسا امیج ثبت ہو جاتا ہے۔  کہ یہ انسان کسی کی غیر موجودگی میں عزت نہیں کرسکتا۔
لوگ آپ کی شخصیت کو اس بات سے ماپتے ہیں۔ کہ آپ دوسروں کے بارے کن الفاظ کا استعمال کر رہے ہو۔اس لیے بولنے سے پہلے سوچ لیں۔ کہ آپ جو کچھ بولیں گے۔ وہ دراصل کسی کے امیج کو اتنا خراب کرے نہ کرے زیادہ نقصان آپ کا ہی ہونا ہے۔ کیونکہ آپ کا اگر اپنی شخصیت پر اعتماد نہیں ہو گا۔ اور آپ دوسروں سے خود کو بہتر نہیں سمجھتے۔ تو انکی برائیاں کرنے سے بھی آپ ان سے بہتر نہیں بن سکتے۔ الٹا آپ سننے والوں کی نظر میں بھی مزید برے بنو گے۔

مغرور رویہ؛

اگر آپ کو اللہ نے کسی نعمت یا صلاحیت سے نوازا ہے۔تو آپ مغرور ہو کر اس کا رعب دوسروں پر جتاتے ہو۔ یا دوسروں کو اس کمی کا احساس دلاتے ہو۔ تو یہ انتہائی غلط اور چھوٹی سوچ ہے۔ کیونکہ اس سے آپ مخلص لوگوں کو کھو دیتے ہیں۔ اور وہ آپ سے ملنے سے ہچکچانے لگتے ہیں۔

ہر وقت منفی سوچنا؛

بعض لوگوں کے سامنے کسی کی تعریف کی جاتی ہے۔ تو وہ جان بوجھ کر یا اپنی عادت سے مجبور ہو کر کوئی نہ کوئی منفی بات لے آتے ہیں۔ دوسروں سے حاسدانہ رویہ رکھنا یا مقابلہ بازی والا رویہ بہت برا اثر چھوڑتا ہے۔
اور بعض دفعہ آپ اپنی محرومیوں کا اتنا رونا روتے ہیں۔ کہ لوگ آپ کی صحبت میں آرام دہ نہیں محسوس کرتے ہیں۔ لہذا وہ آپ کی ریں ریں سننے سے بہتر دور رہنا پسند کرتے ہیں۔

کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت

دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کو بھی لوگ پسند نہیں کرتے ہیں۔ پہلے آپ دوسروں کی ذاتی زندگی کے بارے میں برے مفروضے قائم کرتے ہو۔ غلط اندازے لگاتے ہو۔ اور پھر ان ساری چیزوں کے بارے میں لوگوں کے سامنے باتیں کرتے ہیں۔ اس سے آپ کی اہمیت بہت گر جاتی ہے۔ سننے والا بھی آپ کے بارے میں برا تاثر قائم کرتا ہے۔ اور جس کے بارے میں آپ نے ارشادات کیے ہوں، وہ بھی۔ کیونکہ جس کی بھی ذاتی زندگی کو آپ بہت زیادہ کریدو گے۔ وہ آپ سے دوری اختیار کرے گا۔ اس لیے کوشش کریں۔ کہ گہرے دوستوں کے علاوہ کسی سے بھی ذاتی نوعیت کے سوالات نہ کریں۔

By: Ayesha Malik.

9 Biggest Mistakes To Avoid in Your 20s..