زندگی میں پراعتماد بننے کیلئے دس سنہری اصول

3896

پراعتماد بننے کے دس اصول :

خود پر اعتماد ہر انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ کامیابی کے لیے بہترین شخصیت ،قابلیت اور پر اعتمادی
ضروری ہے ۔ ذیل میں چند ایسی  تجاویز بیان کی گئی ہیں۔ جن پر عمل کر کے پراعتماد بننے کی کامیاب کوشش کی جاسکتی ہے ۔

۔ مثبت سوچیں :

اپنے ذہن میں منفی سوچوں کو جگہ نہ دیں۔ ہمیشہ اچھا اور مثبت سوچیں۔ اس سے اعتماد کے ساتھ ساتھ آپ کا چہرہ بھی پر کشش
دکھے گا۔ کیونکہ آپ جو کچھ سوچتے ہیں۔ وہ آپکے چہرے سے ظاہر ہوتا ہے۔ آپ کی پرکشش شکل و صورت، دوسروں کو آپ سے مرعوب کرتی ہے۔ اور یہی چیز آپ کی خوداعتمادی میں اضافہ کرتی ہے۔ اس لیے اپنی سوچ ہمیشہ مثبت رکھیں ۔

 

Positive thinking
Image Source: Flickr

احساس ذمہ داری

  • ٰ اپنے اندر احساس ذمہ داری خود پیدا کریں۔ بجائے آپ کے بڑے آپ کو اس کا احساس دلائیں۔
  •   اپنے ہر دن کو کسی خاص مقصد کو حاصل کرنے پر لگائیں۔
  • کامیابیوں کو تحریر کرنے کی عادت ڈالیں  اور اسے وقتا فوقتا پڑھتے رہیں۔
  • خود کو باور
    کرائیں۔ کہ جب آپ نے اتنا کرلیا تو آگے بھی کامیاب ہونگے ۔
  • اللہ پہ یقین مضبوط کریں۔ اور اسی سے مانگنا سیکھیں۔ بجائے انسانوں پہ انحصار کرنے کے۔  جب آپ اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ تو آپ کو لوگوں کی پرواہ نہیں رہے گی۔ یہ لاابالی سا انداز آپ کے اندر ایک نئی سوچ بیدار کرے گا۔ اور وہی سوچ آپ کو پراعتماد بناتی جائے گی۔
  • دل کو مطمئن کریں۔ جو کچھ آپ کے پاس ہے۔ بہت سوں کے پاس وہ بھی نہیں ہے۔ اگر آپ اللہ تعالی کے دیے ہوئے وسائل، نعمتوں  اور صلاحیتوں پر مطمئن ہونگے۔ تو اس سے
    آپ کے اندر اعتماد آئے گا۔ کیونکہ اطمینان اور اعتماد کا بہت قریبی تعلق ہے ۔




-advertisement-
Rules of self confidence
Image Source:Twitter

ماضی کی ناکامیوں بارے میں نہ سوچیں :

ہر پراعتماد انسان اپنی زندگی کے گزرے ہوئے وقت پر نہیں،  بلکہ گزرتے ہوئے وقت پر توجہ دے کر اپنے آنے والے وقت کو بہتر بناتا ہے ۔ کیونکہ اگر ماضی میں آپ کو دکھ ملے ہیں۔ یا ناکام ہوئے ہو، تو باربار وہی سوچنے سے، خود کو قنوطیت کا شکار کر کے آپ آگے نہیں بڑھ سکتے اس لیے

“Focus on your Present situation and time.”

Forget the Past
Image:Flickr

ظاہری شخصیت :

انگلش میں کہاوت مشہور ہے ۔
First impression is the last impersonation.
مطلب ہم جب کسی سے ملتے ہیں۔ تو ہماری شخصیت ۔کا پہلا تاثر ہماری ظاہری خوب صورتی سے ہوتا ہے کیسے کپڑے پہنے ہیں ( مہنگے یا سستے شرط نہیں، نفاست شرط ہے)۔  کیسے چل رہے ہیں، اٹھنے، بیٹھنے اور بولنے کا انداز وغیرہ۔ ایسا لباس پہنیں جن کو پہن کر آپ خوش بھی ہوں۔ اور دیکھنے والوں کو بھی اچھا لگے ۔

ضروری نہیں لباس قیمتی ہو۔ ایک صاف ستھرا اور زمانے کے مطابق لباس ہونا چاہیے۔ اپنے اٹھنے بیٹھنے کے انداز پر خود نظر رکھیں۔ کہیں زیادہ بے تکلفی اور زیادہ بولنا آپ کو نقصان تو نہیں پہنچا رہا؟ نہانا ،اچھے کپڑوں کا انتخاب، بال اور
دانت کا صاف ہونا اور اچھی خوشبو کا استعمال کرنے سے آپ کے اندر خود اعتمادی آسکتی ہے ۔



Personality building
personality building: Flickr

 لوگوں کی رائے :

Do not think what people think about you. Think what you think about yourself.

.یہ نہ سوچیں کے دنیا آپ کے بارے میں کیا سوچتی ہے بلکہ یہ ضروری ہے. کہ آپ اپنے بارے میں کیسی سوچ رکھتے ہیں ۔ اپنے ہی ساتھ دوستوں جیسا سلوک کریں۔دوسروں کی رائے کو ضرور سنیں۔ بلکہ سننے کے بعد اس کو پرکھیں۔ اگر سہی لگے، تو اپنی خامی کو درست کرنے کی کوشش کریں۔ اور اگر سہی نہ لگے۔ تو اگنور کردیں۔ کیونکہ کچھ لوگوں کو دوسروں کی
ذات پر تنقید کرنے کی عادت ہوتی ہے۔  اس لیے صرف مثبت تنقید کا اثر لیں ۔

علم:

علم ایک پر اعتماد شخصیت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ یہاں علم کا مطلب صرف روائیتی تعلیمی ڈگریاں نہیں۔ زیادہ سے زیادہ اچھی اور معلومات والی کتابیں پڑھیں، اخبار کا مطالعہ کیا کریں۔  پڑھے لکھے لوگوں اور اہل علم کی صحبت اختیار کریں۔

مگر یہ سمجھنا ضروری ہے۔ کہ علم صرف کسی چیز کے بارے معلوم کرنے کو نہیں کہتے۔ بلکہ علم وہ ہے جس سے انسان اپنے آپ کو اور دوسروں کو عملی زندگی میں فائدہ پہنچائے۔

Alpha Stock Images: Source.

 اپنے آپ کو پہچانیں :

پر اعتماد ہونے کا ہر گز مطلب نہیں،۔ کہ آپ صرف خود کو اچھا سمجھیں۔ بلکہ آپ کو چاہیے، کہ آپ اپنی خامیوں اور کمزوریوں کو بھی جانیں۔ اور اسکے ساتھ ساتھ اپنی خوبیوں اور صلاحیتوں کو بھی جان کر ان سے فائدہ اٹھائیں۔

کامیاب لوگوں کو پتہ ہوتا ہے۔ کہ وہ کہاں کمزور ہیں۔ جہاں خود کی بہتری کی گنجائش ہے۔ اور کہا مظبوط ہیں۔

دھیما لہجہ اختیار کریں۔:

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں۔ زیادہ بولنے والے اور اونچا بولنے والے کبھی پر اعتماد نہیں ہو سکتے۔ پر اعتماد بننے کے لیے ضروری ہے کہ آپ دو ٹوک بات کریں۔ لیکن اپنا لہجہ دھیما اور سوبر رکھیں ۔

 اپنی صحت کا خیال رکھیں :۔

A sound mind is always in a sound body.
اچھی صحت خود اعتمادی کے لیے ضروری ہے۔ ایک لاغر سا جسم آپ میں اعتماد کہاں سے لائے گا۔ کوشش کریں۔ کہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔ اس سے آپ چاک و چوبند رہیں گے۔ شخصیت میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے مراقبہ بہت اچھا عالج ہے۔



Health benefits
By Nick youngson: Alpha Stock Images

اپنا موازنہ دوسروں سے نہ کریں۔

اپنی شخصیت کا مقابلہ کسی دوسرے سے ہر گز نہ کریں۔ کیونکہ دوسروں کی شخصیت اور رویہ آپ کے سامنے ہوتا ہے۔ لیکن درپردہ وہ کیا ہیں۔ آپ نہیں جانتے۔ بہت سے لوگ، دنیا کے سٹیج پہ بہت اچھے اداکار بھی ہوتے ہیں۔ عموما  ظاہری چمک ، حقیقت نہیں ہوتی۔ ہر انسان کی یہ ہی کوشش ہوتی ہے۔ کہ وہ دوسروں کے سامنے اپنا اچھے سے اچھا روپ
دکھائے۔ اس لیے آپ کو چاہیے۔ کہ آپ اپنی صلاحیتوں اور اہداف پر نظر رکھیں۔ اور ان پر توجہ دیں۔

By: Ayesha Malik. (Follow On Twitter)

 

Read: TEN HIGH PAYING JOBS YOU CAN DO IN HOME.

تحریر سے آپ کو کچھ حاصل ہوا ہو،  تو نیچے کونے میں گھنٹی کے نشان پہ دبا دیں ۔ تا کہ مزید پوسٹس کا نوٹیفکیشن آپ کو ملتا رہے۔ اپنی رائے کے اظہار اور ہماری مزید بہتری کیلئے کمنٹ کریں۔ 

آپ کے پاس کوئی اچھی تحریر ہو تو Contact us  پیج کے ذریعے ای میل کر دیں۔ ہمیں اپنی بہتری کرنے میں مدد ملے گی۔