کرونا کاٹتا کیسے ہے؟ڈان نیوز فہد حسین کی مبینہ جعلی خبر پر پنجاب حکومت کا لیگل نوٹس۔

851

“وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بریفنگ کے بعد پوچھتے ہیں کہ ویسے یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟”- صحافی فہد حسین کا جھوٹا دعویٰ، پنجاب حکومت کا شدید ردعمل۔

Fahad Hussain lied about Usman Buzdar in his article published at Dawn News.

صحافی فہد حسین نے ڈان نیوز کے آرٹیکل میں کرونا وائرس پر پنجاب حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ “وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بریفنگ کے بعد پوچھتے ہیں کہ ویسے یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟” ۔

اس پر پنجاب حکومت نے سخت ردعمل دیا اور فہد حسین اور ڈان انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک اور بدقسمتی ہے کہ ان مشکل حالات میں کچھ لوگوں کو موقع ملا کہ وہ اپنی تخیل کو بطور خبر شائع کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے منسوب بیان کچرا، ، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

-advertisement-

پنجاب حکومت کے ترجمان نے ڈان گروپ اور فہد حسین کے خلاف کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کالم نگار اور پبلشر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر رہی ہے۔

مزید دیکھیں: عثمان بزدار نے ملتان میں دنیا کا سب سے بڑا قرنطینہ بنا دیا۔ تین ہزار یونٹس پہ مشتمل سینٹر کو چھ ہزار یونٹس تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اندرونی انتظامات دیکھیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس غیر ذمہ دارانہ اور نان پروفیشنل روئیے پر ہم اے پی این ایس اور ریگولیٹر باڈیز سے بھی سخت ایکشن لینے کی درخواست کرتے ہیں ۔ ہم اس کڑے وقت میں کسی کو خوف و ہراس پیدا کرنے اور اس کے اوچھے ایجنڈوں کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے فوکل پرسن کی تویٹس بھی سامنے آ گئیں ہیں جس پر انہوں نے کہا ہے کہ یہ کیا بکواس خبر ہے اس میٹنگ کے دوران میں خود موجود تھا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد مسلسل فیک نیوز اور ہیجان انگیز تبصروں کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین اور عام عوام میڈیا کے اس غیرذمہ دارانہ روئیے پر سوالات اٹھارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت یہ سمجھ رہی ہے کہ فہد حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نالائق ثابت کرنے کیلئے یہ من گھڑت بات کی ہے۔ فہد حسین کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے حامی اور عمران خان کے بڑے مخالف ہیں۔