عمران خان کی فیملی پہ گھٹیا ذاتی حملے، ڈاکٹر دانش کا پروگرام بند کر دیا گیا

1135
Prime minister Imran Khan and his wife Bushra Bibi

وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری پر گھٹیا ذاتی حملوں کے بعد 92 نیوز نے ڈاکٹر دانش کا پروگرام بند کردیا اور اسے پینل سے ہٹا دیا۔

ڈاکٹر دانش نے پہلے اپنے پروگرام میں زلفی بخاری پر بغیر ثبوت سنگین الزامات لگائے جس پر زلفی بخاری نے پیمرا میں ڈاکٹر دانش ، انعام اللہ خٹک اور عارف حمید بھٹی کے خلاف درخواست دیدی۔

مزید دیکھیں: سندھ کے زائرین نے مراد علی شاہ کی کارکردگی اور میڈیا کے جھوٹ کے پول کھول دیے۔

اس درخواست پر پیمرا نے 92 نیوز، ڈاکٹر دانش، انعام اللہ خٹک اور عارف حمید بھٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

PEMRA issues notice to 92 news

ڈاکٹر دانش اس نوٹس پر بہت سیخ پا ہوئے اور ذاتی حملوں پر اتر آئے۔

-advertisement-

مزید دیکھیں: سلمان شہباز کا ہر مہینے فون آ جاتا کہ اس بھارتی کو ویزا دیں: بھارت میں پاکستانی سفیر عبدالباسط کے نوازشریف کی ملک دشمنی سے متعلق انکشافات۔

نیوز کی جانب سے پروگرام سے ہٹانے کے بعد ڈاکٹر دانش نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پاکستان کا آئین ہمیں دیتا ہے۔ حکومت پروگرام کو نوٹسسز بھیج کر شو کو آف ائیر کر کے یا بند کر کے اس حق کونہ دبا سکتی ہے نہ ختم کرسکتی ہے۔

مزید دیکھیں: ریکارڈ کرو گے تو میرا بیٹا مجھے مار ڈالے گا۔ ایک لاچار باپ کی کہانی۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر دانش کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ صحافت کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالیں۔

عمران خان اور زلفی بخاری پر ذاتی حملوں پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ انسان کو گرنا چاہئے لیکن اس حد تک نہیں گرنا چاہئے۔

https://twitter.com/mastandawaila_/status/1240158703430651904?s=19

واضح رہے کہ زلفی بخاری سابق ن لیگی سینٹر ظفر علی شاہ کے داماد ہیں۔