فضل الرحمن کے دھرنے کے پیچھے قادیانیوں کی حمایت؟ جانیے مکمل تفصیلات

1568
Fazal ur Rehman protest and long-march in Islamabad.

جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ستائیس اکتوبر کو اسلام آباد سے نکالے جانے کے دکھ میں، اسلام کے نام پہ، اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت گرا کر ہی جائیں گے، اور ان کے ساتھ باقی سیاسی جماعتوں کے علاوہ پندرہ لاکھ جانثار ہوں گے۔

اس بات سے صرف نظر کہ ان کے حمایتی (آزاد) بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے عملا احتجاج میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ لیکن نوازشریف نے جیل کے اندر سے ہی دھرنے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اور اپنے متوالوں کو شق نمبر چھ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دھرنے میں شمولیت کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کیونکہ اس حکومت کا گرنا ہی ان کو جیل سے نکلنے کی امید بن سکتا ہے۔

تاہم احتجاج بڑا ہو گا یا چھوٹا، اور اس کے نتیجے میں حکومت گرے گی یا نہیں؟ یہ بحث کیلئے الگ سے مضامین لکھنے ہوں گے۔ آتے ہیں اصل ایجنڈے کی طرف۔ پہلے ایک نظر نیچے دی گئی تصاویر پر۔

Ahmdiyya support Fazal ur Rehman
Qadiani support Fazal ur Rehman

مندرجہ بالا تصاویر بروز ہفتہ، بارہ اکتوبر 2019 کو سوشل میڈیا پہ گردش کرنا شروع ہوئیں۔ جن کے مطابق، قادیانیوں (احمدیوں) کو فضل الرحمن کے دھرنے میں شمولیت کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے بعد سے سوشل میڈیا پہ ایک ہنگامہ برپا ہے۔

-advertisement-

مولانا فضل الرحمن جو اپنے مخالفین پہ (یہودی اور قادیانی) ہونے کے فتوے لگاتے رہتے ہیں۔ ان کے دھرنے کو قادیانی سپورٹ کر رہے ہیں۔ بات ہی اتنی چونکا دینے والی ہے۔ دیکھیں، نوازشریف کی گرفتاری کے موقع پہ نون لیگی کمرہ عدالت میں پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ۔

ان تصاویر کو سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے شیئر کیا، اور ہزاروں نے اس پہ کمنٹ کیے۔ حتی کہ کچھ بڑے صحافیوں کے ناموں سے چلنے والے ٹوئیٹر اکاؤنٹس نے بھی فضل الرحمن کی حمایت میں جاری کیے گئے احمدیوں کے ہدایت نامے پہ سوال اٹھائے ۔مثال کے طور پہ چیدہ چیدہ بحث ذیل میں ملاحظہ فرمائیں ۔

https://twitter.com/WailaMastanda/status/1183048869040590849?s=19
https://twitter.com/inExpressNews/status/1183009455279132672?s=19
ایکسپریس نیوز کے اینکر عمران خان کا ٹوئیٹ ۔

اسی طرح کی سینکڑوں ٹوئیٹس کل سے گھوم رہی ہیں۔ لیکن احمدیوں کی طرف سے باظابطہ اس خبر کی تصدیق یا تردید اب تک نہیں کی گئی۔

ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد جمیعت اور بہت سے نون لیگی و پیپلز پارٹی کے حمایتیوں نے اس کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہدایت نامہ بھی جعلی ہے۔ اور تحریک انصاف والوں نے خود بنایا۔ کچھ دن پہلے بھی جمیعت کے نام سے ایک ہدایت نامہ شیئر کیا گیا تھا۔ جس میں دھرنا کے شرکاء پر لواطت سے متعلق شق نمبر چھ لاگو کی گئی تھی۔ تاہم بعد میں جمیعت کے جنرل سیکریٹری نے اعلان کیا کہ شق نمبر چھ والی بات جھوٹی ہے۔ اور ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی (مطلب کہ ازادی سے کریں، سامان ضبط نہیں کیا جائے گا)۔ مزید دیکھیں، دھرنا موخر کرنے کیلئے فضل الرحمن نے اپنے مطالبات پیش کر دیے۔

لیکن یہاں ایک سوال اور کھڑا ہوا۔ احمدیوں،و قادیانیوں کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی حمایت میں صرف یہ 2 ہدایت نامے سامنے نہیں آئے۔ بلکہ ان کے ہی ایک سوشل میڈیا چینل Rabwa Times کی طرف سے باقائدہ فیسبک پہ پیسے دے کر اشتہار دیا گیا۔ جس میں ان کو بظاہر مولانہ کی حمایت میں پوسٹ کرتے اور پیسے ادا کر کے پروموٹ کرتے دیکھا گیا۔

Rabwa time sponsoring Maulana Fazal ur Rehman's protest and Azadi March in Islamabad
Image: Facebook Screengrab.

اگر یہ مان لیا جائے کہ اوپر والے دونوں خطوط و ہدایت نامے جعلی ہیں۔ پھر بھی RABWA TIME کو یہ ضرورت کیوں پیش آئی، کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی پوسٹس کو اپنی جیب سے پیسے ادا کر کے سپانسر کریں۔ بلا تھیلے سے باہر آ گیا، یا جلد ہی آنے والا ہے۔۔ انتظار کریں اور مشاہدہ جاری رکھیں۔