اگر پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو ہم پاکستان کے اندر!

1201

ایک عرصہ تک پاکستان، افغان جنگ کی آگ میں جلتا رہا۔ ہزاروں بے گناہ جانوں کی قربانیاں اور اربوں ڈالر کے نقصان کے بعد جب پاکستان کی افواج کی محنت سے ملک پاکستان کے حالات کچھ سنبھلے، تق ہمسایہ ملک ایران میں نیا کٹا کھل گیا۔ بےشک ایک بار پھر پاکستان کیلئے مشکل فیصلے کا وقت ہے کہ ایران امریکہ جھگڑے میں غیر جانبدار رہے یا کسی ایک فریق کا ہمدرد۔

Video: Alama Shahenshah Hussain Naqvi supports Iran
https://twitter.com/SidraaKanwal/status/1213562897525329921?s=19
https://youtu.be/ixKiE0ASvd0

حکومت اس امتحان میں کونسی سمت اختیار کرتی ہے۔ وہ سمت پاکستان کیلئے سودمند ہو گی یا نقصان دہ۔ یہ سب ایک الگ بحث ہے۔ ایک بات تو واضح ہے کہ بغیر شیعہ سنی فرق کے، کوئی بھی پاکستانی نہیں چاہے گا کہ ایک مسلم ملک پہ امریکہ حملہ کرے، اور بےگناہ مسلمان مارے جائیں۔ لیکن کیا ایران و سعودیہ کی حمایت سے روزی کمانے والوں کا ایسا دھمکی آمیز رویہ کسی پاکستانی کق قبول ہو گا؟ فیصلہ آپ پہ۔۔!