More

    نوسرباز، غریب عوام کو وزیراعظم امداد پروگرام کے جعلی فارم بیچ کر فرار

    Some fraud groups are conning the poor people on the name of Pm Corona relief programme in Punjab.

    شور کوٹ: کرونا لاک ڈاؤن کے دوران وزیراعظم عمران خان کے غریبوں کی امداد کے اعلان کے بعد نوسربازوں اور فراڈیوں کی بھی موجیں لگ گئیں۔ شور کوٹ میں وزیراعظم امداد پروگرام کے جعلی فارم بیچ کر نوسرباز لاکھوں روپے غریب عوام سے لوٹ کر فرار ہو گیا۔

    https://twitter.com/All_To_learn/status/1245265582427115520?s=19

    تفصیلات کے مطابق شورکوٹ، تھانہ وریام والا کی حدود میں مبینہ طور پہ محمد عالمگیر ولد حق نواز ارائیں نامی فراڈیا سارا دن وزیراعظم امداد پروگرام کے جعلی فارمز غریب عوام کو 50 سے 200 روپے تک میں بیچتا رہا۔

    مزید دیکھیں: یا موت دے دو یا ہمیں راشن دو، سندھ کی غریب عوام چیخ پڑی۔

    علاقہ کے معززین افراد اکٹھے ہو جانے پہ نوسرباز، غریب عوام سے اکٹھے کیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق، غریب عوام کو چونا لگانے والا شخص مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کا رکن ہے، اور مسلم لیگ نون کا سرگرم رکن ہے۔

    پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے ملزم کے خلاف تھانہ وریام والا میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ اوع پولیس کا کہنا ہے کہ اس فراڈیے کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    -advertisement-

    اسی طرح کے جعلی فارمز بیچے جانے کے کیسز شیخوپورہ اور پنجاب کے دوسرے علاقوں میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    گزشتہ روز ‏وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہاڑی دار طبقے سے تعلق رکھنے والے 25 لاکھ خاندانوں کو 4000 فی خاندان دینے کی منظوری دے دی۔ ڈیٹا بذریعہ ایس ایم ایس حاصل کیا جائے گا۔ صرف نام اور شناختی کارڈ نمبر لیا جائے گا۔ کوئی فارم نہیں ہو گا۔ جعلی فارم بنانے اور پُر کرنیوالوں سے بھی بچنا ہو گا۔

    اس کے علاوہ بہت سے گروہ آن لائین بھی متحرک ہیں۔ اور نوجوانوں کو یوتھ ٹائیگر فورس کے نام سے الو بنا رہے ہیں۔ اسی فراڈ سے بچنے کیلئے وزیراعظم کے آفس نے اعلان جاری کیا تھا۔