عمران خان کے احساس پروگرام پر دنیا کا اعتماد ظاہر ہے۔

941
Bull Gates With Imran Khan

پچھلے سال بل گیٹس نے تقریباً پانچ ارب ڈالرز کی ڈونیشن کی، جس میں سے:
گلوبل ڈویلپمنٹ کی مد میں ایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالرز دیئے گئے،
گلوبل ہیلتھ پروگرام کی مد میں ایک اعشاریہ چار ارب ڈالرز دیئے گئے،
گلوبل گروتھ اور ترقی کے مواقعوں کیلئے 646 ملین ڈالرز دیئے گئے،
اقوام متحدہ کے پروگرامز کیلئے 493 ملین ڈالرز دیئے گئے،
اور گلوبل پالیسی کی مد میں 501 ملین ڈالرز دیئے گئے۔

پانچ ارب ڈالرز کی اس چیریٹی میں پولیو وہ واحد پروگرام ہے جس پر سب سے زیادہ چیریٹی دی گئی، جو کہ تقریباً 600 ملین ڈالرز کے قریب ہے۔ اس کے بعد ملیریا اور ایڈز کے پروگرامز آتے ہیں جن پر بالترتیب 201 اور 180 ملین ڈالرز خرچ کئے گئے۔ اس کے علاوہ باقی ماندہ تقریباً تیس سے پینتیس پروگرامز پر باقی کی چار ارب ڈالرز کی چیریٹی خرچ ہوئی۔

پولیو کے بعد بل گیٹس فاؤنڈیشن کی تاریخ میں کسی بھی فلاحی پروگرام پر سب سے زیادہ چیریٹی دینے کا ریکارڈ اب عمران خان کے احساس پروگرام کے پاس آگیا ہے۔ جس کیلئے بل گیٹس نے 200 ملین ڈالرز ڈونیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں بھارت سمیت ترقی پذیر ممالک کی طرف سے لابی کرنے والی ایجنسیاں لاکھوں ڈالرز تنخواہیں لے کر بل گیٹس فاؤنڈیشن کو قائل کرنے کی کوشش کرتی ہیں. کہ وہ ان کے ممالک کو ڈونیشن دے۔ عمران خان نے نہ تو کسی لابئسٹ کی مدد حاصل کی۔ نہ ہی کوئی اشتہاری مہم برپا کی ۔ اس کے احساس پروگرام کا چرچا اقوام متحدہ میں پہلے ہی ہوچکا تھا۔ اور اسی وجہ سے بل گیٹس نے اس پروگرام کو سپورٹ کرنے کی خاطر اپنی ہسٹری کی سنگل لارجسٹ نان ہیلتھ پروگرام کو ڈونیشن دینے کا اعلان کیا۔

-advertisement-

یہ ہے ٹرسٹ، یہ ہے لیڈرشپ پر اعتماد کا اظہار۔ ۔ ۔وگرنہ اگر نوازشریف یا زرداری ہوتے تو بل گیٹس نے چند ایک ملین ڈالرز دے کر پتلی گلی سے نکل جانا تھا۔
انشا اللہ، اگلے دس برسوں میں پاکستان کو آپ دنیا کے نقشے پر فیصلہ سازی کے حوالے سے اہم ترین مقام پاتے دیکھیں گے!!! إن شاء الله

Also Watch: Prime minister Imran Khan of Pakistan is 2nd most searched world leaders on Google.