جلالپور بھٹیاں میں دو کمسن سگے بھائیوں کا اغواء ، علی حمزہ کی لاش کھیتوں سے برآمد۔

818
جلال پور بھٹیاں، ضلع حافظ آباد میں چودہ سالہ بچہ علی حمزہ قتل

حافظ آباد: جلالپور بھٹیاں کے علاقہ میں 2 سگے بھائیوں زمان اختر اور علی حمزہ اغواء ، علی حمزہ کی لاش مورخہ (17 مارچ 2020) کی صبح کھیتوں سے مل گئی۔

ڈی پی او حافظ آباد نے ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے 2خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ مشتبہ افراد سے پوچھ گوچھ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج تفتیشی عمل کا حصہ ہے۔

مزید دیکھیں: شام میں مرنے والے بچے کی دعا اللہ نے سن لی، جس نے کہا تھا،”میں اوپر جا کر اللہ کو سب بتاؤں گا”۔ ویڈیو دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق محلہ اقبال پورہ جلالپوربھٹیاں کے رہایشی اختر علی نے تھانہ میں درخواست دی کہ گزشتہ شام اس کے دو بیٹے زمان اختر بعمر 15/16سال اور علی حمزہ بعمر 13/14سال گزشتہ شام سبزی لینے کیلئے بازار گئے جن کو نامعلوم اشخاص نے قتل کرنے کی نیت سے اغواء کر لیا۔

-advertisement-

تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے فوری طور پر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا اور دونوں لڑکوں کی تلاش شروع کر دی۔ تلاش کے دوران آج صبح ایک لڑکے علی حمزہ کی لاش کھیتوں سے نیم برہنہ حالت میں مل گئی۔

پولیس نے پنجاب فرانزک سائینس ایجنسی کی ٹیم کو موقع پر بلوا کر شواہد اکھٹے کیے۔ ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار اور ضلع کے دیگر اعلی پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ڈی پی او حافظ آباد نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل اور ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں سرکل کی سربراہی میں دو مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

جبکہ ایس ایچ او جلالپور کو معطل کر کے ایس ایچ او صدر حافظ آباد عروج عباس کو ایس ایچ او جلالپور بھٹیاں تعینات کر دیا گیا۔ ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار نے لڑکوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور انکو یقین دہانی کروائی کہ اس گھنائونے واقع میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس موقع پر میڈیاء سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران بچوں کے ساتھ بد فعلی کے 11مقدمات درج ہوئے جن میں 10مقدمات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں جلالپور بھٹیاں میں دو کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقع میں ملوث ملزم محمد مدنی اور 6 سالہ بچی کو اغواء کر کے قتل کرنے والے ملزم ذیشان کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کیا۔

Source: نوائے وقت