خانہ کعبہ کے گرد پرندوں کے طواف کرنے کے روح پرور مناظر- ویڈیو دیکھیں

1257
https://youtu.be/p4hkGQgVjvc
Video: Tawaf e Kaaba.

خانہ کعبہ کے گرد پرندوں کے طواف کرنے کا دل کو چھو جانے والا منظر۔ خانہ کعبہ کے گرد انسانوں کے طواف کرنے پر پابندی کے بعد پرندوں کےغول طواف کرنے لگے، دیکھیں روح پرور مناظر۔

سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے پر پابندی عائدکر رکھی ہے۔ تاکہ لوگوں کا کم سے کم اجتماع کیا جا سکے۔

انسانوں پر کعبہ کے طواف کی پابندی کے تناظر میں پرندوں نے خانہ کعبہ کا طواف کرنا شروع کر دیا۔ جبکہ اس روح پرور منظر کو بیت اللہ کے صحن میں موجود ایک زائر نے اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کر لیا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔ جبکہ اس ویڈیو کو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔