کوئٹہ میں ہیجان زدہ افراد نے حکومت کی جانب سے قائم قرنطینہ کو آگ لگا دی۔

778
Citizens in Quetta protesting against quarantine centre of Coronavirus.

پاکستانی میڈیا نے کرونا کا خوف عوام پہ اتنا طاری کر دیا ہے کہ لوگ ہیجان میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اسی ہیجانی کیفیت کا نتیجہ ہے کہ کوئٹہ میں مشتعل افراد نے حکومت کی جانب سے قائم قرنطینہ کو آگ لگا دی۔

مزید دیکھیں: “مراد علی شاہ تم جھوٹ بول کر پاکستانیوں کو بیوقوف نہ بناؤ، سندھ میں کرونا وائرس کے خلاف کارکردگی کا حال ہم دکھاتے ہیں” سندھ کے زائرین نے مراد علی شاہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

کرونا سے بچاؤ کے لئے قرنطینہ سینٹر میاں غنڈی سے حاجی کیمپ منتقل کرنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا،احتجاج کے دوران حاجی کیمپ کے اندر بنائے گئے قرنطینہ سینٹر کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میں مشتعل افراد نے وائرس کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے بنائے گئے اسپیشل سینٹر کو آگ لگا دی۔

عمران خان کی فیملی پہ گھٹیا جملے بازی، ڈاکٹر دانش کا پروگرام بند کر دیا گیا۔ دیکھیں ڈاکٹر دانش نے عمران خان کی فیملی پہ کیا جملے بازی کی۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق قرنطینہ  سینٹر حاجی کیمپ میں منتقل کرنے کے خلاف تھے جس کے باعث تنازعہ پیدا ہوا۔ تاہم فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے میں مصروف رہیں جنہوں نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا۔

-advertisement-