معذور بچے اپنے والدین پہ اللہ کا عذاب ہوتے ہیں، فیاض الحسن چوہان کا بیان

949
Video: Fayyaz ul Hassan Cohan about disable kids.

وزیر اطلاعات پنجاب، فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر مشکل کا شکار، معذور بچوں کو، ان بچوں کے والدین پہ اللّه کا عذاب کہہ دیا۔

https://www.facebook.com/358685831667208/posts/556360385233084/
Video: Controversial Statement of Fayyaz Ul Hassan Chohan about Disable Kids.

ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر وزیر اطلاعات کے بیان کی مذمت۔

https://twitter.com/mfaizanahmad/status/1239876989458231296?s=19

تفصیلات کے مطابق اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر مشکلات میں گھرے رہنے والے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ایک اور مشکل میں پڑ گئے۔

لاہور میں کرونا وائرس کے متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جو لوگ عوام کی بھلائی نہیں کرتے ان پر پھر اللّه کا عذاب نازل ہوتا ہے کبھی معذور بچوں کی شکل میں اور کبھی کسی اور شکل میں۔

فیاض الحسن چوہان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیا اور وزیر اطلاعات پر خوب تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

تنقید پر فیاض الحسن چوہان کا ردعمل بھی آ گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس اور عالمی آفت پر پاکستان میں ناجائز اور غیر انسانی عمل کرنے والےذخیرہ آندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کی گئی بات کا قطعا مقصد معذور افراد کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

Previous articleہم کرونا پر ضرور سیاست کریں گے، ہمارا کام ہی سیاست کرنا ہے۔ قمر الزمان کائرہ
Next articlePatient Imran Died in Meo Hospital, wasn’t Coronavirus Patient
Malik
Taimur Malik is a content creator / Blogger, creating content for multiple blogs, websites and News portals since 2014. The stories published by Malik are based on thorough research and reliable sources.