‏جناح ہسپتال لاھور سے کوروناوائرس میں مبتلا کنفرم مریضہ فرار ھو گئی۔ تفصیلات

671
Jinnah Hospital Lahore

لاہور، جناح ہسپتال سے کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضہ فرار۔ خاتون گلشن راوی کی رہائشی تھی، دو دن قبل بغیر بتائے غائب ہو گئی تھی، ایم ایس جناح ہسپتال کا بیان۔

 لاہور کے جناح ہسپتال سے کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضہ فرار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کا تعلق گلشن راوی کی رہائشی ہے اور جناح ہسپتال میں کورونا وائرس کا مریض ہونے کی وجہ سے داخل تھی۔

دو دن قبل وہ بغیر کسی کو بتائے غائب ہو گئی تھی۔ ایم ایس کا کہنا تھا کہ مریضہ کے کوائف پولیس کو رپورٹ کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی تک فرار مریضہ کے بارے میں کچھ اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ وہ اس وقت کہاں موجود ہے۔ جبکہ دوسری جانب سکیورٹی اداروں کی جانب سے مریضہ کو ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔ کیونکہ ایک مریضہ مزید لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک متاثری افراد کی تعداد 1102 ہو گئی ہے جبکہ 8 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

-advertisement-