Dairy Farm Shade Design, Complete Guid in Urdu

1411


پاکستان میں ڈیری فارمنگ کا کام روز بروز بڑھ رہا ہے لیکن ایک اچھا ڈیری فارم بنانے کیلئے ایک اچھا ڈیری فارم کا شیڈ Dairy Farm Shade ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اسی مقصد کے لئے ذیل میں مکمل رہنمائی کی گئی ہے۔

Dairy farm shade in Pakistan complete guide
Dairy Farm Shade Example, Photo: File.

 

Dairy Farm Shade Guidelines.

شیڈ تعمیر کرنے سے پہلے ، ان اہم باتوں کا خاص خیال رکھیں۔
سب سے پہلے تسلی کر لیں،  کہ شرقا اور غربا لمبائی کے رخ جگہ دستیاب ہو۔ اس کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ، گرمیوں میں زیادہ دیر سایہ میسر ہوتا ہے۔ جبکہ سردیوں میں دھوپ زیادہ ملتی ہے ۔  خاص طور پہ اگر آپ امپورٹڈ جانور منگوا رہے ہیں،  تو ان کا گرمی سے بچاؤ بہت ضروری ہے۔
شیڈ کی اندرونی وسعت اتنی ہو کہ، ہر جانور کا درمیانی فاصلہ،  کم سے کم 4 فٹ ہو۔ تا کہ وہ باآسانی حرکت کر سکیں ۔
Dairy farm shade design
Dairy farm shade design.

یعنی اگر آپ کے پاس 50 بڑے جانور ہیں، تو 100 فٹ لمبے شیڈ کی ضرورت ہو گی۔ اس طرح 2 قطاروں میں ، 25 25 جانور کھڑے ہو سکتے ہیں، اور چارہ و پانی تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
دونوں برآمدوں کا درمیانی فاصلہ ،12 سے 14 فٹ رکھیں۔ یہ جگہ، مزدوروں کی نقل و حرکت،  شیڈ کی صفائی اور چارے کی تقسیم کیلئے ٹرالی یا بیل گاڑی کے گزرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے ۔ دونوں اطراف کے برآمدوں میں، جانوروں کے کھڑا ہونے کیلئے ، کم از کم 8 سے 10 فٹ سایہ دار جگہ فراہم کریں۔
سایہ دار سے پیچھے آپ نے دونوں طرف 25 فٹ کھلی جگہ چھوڑنی ہے۔ یعنی دونوں برآمدوں کا درمیانی راستہ، 10 سے 14 فٹ، اس کے بعد 10 ، 10 فٹ کے دو برآمدے جس میں جانور کھڑا ہو گا ۔ اور باہر دونوں اطراف میں 25 ، 25 فٹ کی کھلی جگہ۔
Leave open place on bothsides of the shade.
دور سے دیکھنے پر یہ شیڈ، تین چھتوں والا دکھائی دیتا ہے۔
جدید قسم کے شیڈ میں، جانوروں کو زیادہ سے زیادہ آرام دہ ماحول دینے کیلئے،  عام طور پہ ریت سے بھرے بنکر بنائے جاتے ہیں۔ تا کہ جانور باآسانی نرم زمین پہ بیٹھ سکیں۔ اس مقصد کے لئے دونوں برآمدوں کے اطراف ، کھلی جگہ سے پہلے، مزید 15 فٹ جگہ پہ سایہ کرنا ہو گا۔
یاد رکھیں ، یہ کم از کم ضرورت ہے۔ اس سے زیادہ جانور کو آرام و سکون دینے کیلئے آپ زیادہ سے زیادہ کھلی،  نرم اور سایہ دار جگہ کا انتظام کر سکتے ہیں۔ اس طرح شیڈ کی صفائی بھی آسان ہو گی۔

 

-advertisement-

Look and Roof Design of Dairy Farm shade

درمیان والے برآمدے کی چھت کی اونچائی، 16 سے 18 فٹ ہوتی ہے۔ جو عموما سیدھی چھت ہوتی ہے۔ جبکہ اطراف والے جانوروں کے کھڑے ہونے کے برآمدوں کی چھت، ڈھلوان ہوتی ہے۔ جو درمیانی طرف 15 سے 16 فٹ اونچی،  جبکہ ڈھلوان بناتی ہوئی باہر کی طرف 13 سے 15 فٹ اونچی ہوتی ہے۔
ریت کے بنکرز والے برآمدے کی چھت بھی ڈھلوان ہوتی ہے۔ جو ایک طرف سے 11 سے 13 فٹ، اور بیرونی جانب 9 سے 11 فٹ ہوتی ہے۔ اس حساب سے دور سے دیکھا جائے تو یہ پانچ چھتیں ، علیحدہ علیحدہ نظر آتی ہیں ۔
View of a dairy farm shade from the distance .
درمیان والے راستے،  اور جانوروں والے برآمدے کی چھتوں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ سے دو فٹ رکھا جاتا ہے۔ تاکہ جب ہوا گرم ہو تو باآسانی چھت کے راستے باہر نکلتی رہی۔ اور سائیڈ سے تازہ ہوا اندر آنے کی جگہ پیدا ہو۔ بہتر صفائی کیلئے،  شیڈ کے فرش میں کم از کم ایک فیصد ڈھلوان ہونی چاہیے ۔
یعنی کہ ہر سو فٹ میں ایک فٹ ڈھلوان ہو۔
ہر 25 جانوروں کیلئے پانی کی کم از کم ایک کھرلی بنائیں ۔ تا کہ تازہ پانی ہمہ وقت میسر ہو۔ عام طور پہ شیڈ کی تعمیر میں ، اینٹیں اور سریا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن آپ لوہے کے پائپ کھڑے کر کے بھی شیڈ بنا سکتے ہیں۔ بہتر یہی ہوگا کہ آپ سیمنٹ کی تیار چھتیں،  لوہے کے ٹی آرن یا لوہے کی چادریں استعمال کریں۔


Other Necessary Areas in Dairy Farm Shade

اس کے علاوہ ڈیری فارم مین، ملکنگ ایریا (دودھ دوہنے کی جگہ) ، ٹوکے کا کمرہ، ونڈہ ذخیرہ کرنے کا کمرہ، اور بنیادی ادویات رکھنے کا سٹور ہونا چاہیے۔
بچھڑوں کے پنجرے اور انکا شیڈ، اور سبز چارے کو ذخیرہ کرنے کیلئے،  سائلیج بنکر بنائے جاتے ہیں۔
ساتھ ہی بیمار جانوروں کیلئے،  الگ جگہ کا انتظام کیا جاتا ہے۔ تا کہ اب کی بیماری سے صحت مند جانور متاثر نہ ہوں۔ فارم پہ نئے آنے والے جانوروں کو مشاہداتی مدت تک، علیحدہ رکھنے، ان کو حفاظتی ٹیکے لگانے،  اور ادویات دینے کیلئے الگ جگہ بنائیں۔ تاکہ نئے آنے والے جانور اگر خدانخواستہ بیمار ہوں ۔ تو یہ بیماری وہاں پہلے سے موجود جانوروں میں نہ پھیلے۔
ایسے بیرونی عوامل یا جراثیم،  جن کی وجہ سے فارم میں بیماری پھیلنے کا خدشہ ہو۔ ان کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات اور سپرے کریں۔ اس مقصد کے لئے،  فارم کے داخلی راستوں پہ، جراثیم کش محلول یا چونا، ویل ڈپ اور فٹ ڈپ بنائیں۔ تاکہ گاڑیوں کے ٹائر اور افراد اس سے گزر کر فارم تک پہنچیں۔
شیڈ کو ہوادار اور ٹھنڈا بنانے کیلئے ، کولنگ سسٹم لگائیں۔

فارم کی صفائی؛

فارم پہ مناسب صفائی کا انتظام ہونا چاہیے ۔ گوبر کو مسلسل صاف کرتے رہنا چاہیے ۔ تاکہ جانوروں کے رہنے کی جگہ صاف رہے۔ اور وہ جلدی امراض سے محفوظ رہیں۔ گوبر ذخیرہ کرنے کی جگہ،  جانوروں کے رہائشی احاطے سے فاصلے پہ ہو۔ کیونکہ اس سے خطرناک گیسوں کا اخراج ہوتا ہے۔ جو کہ سانس کے راستے اندر داخل ہوتی ہیں۔ اس سے آکسیجن کی کمی کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔
گوبر ذخیرہ کرنے کی جگہ کے ارد گرد باڑ یا جالی لگائیں۔ گوبر کے مناسب استعمال سے، بجلی اور بائیو گیس بنائی جا سکتی ہے۔  اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو اس کو خشک کر کے، زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایک مناسب شیڈ نہ صرف جانور کے آرام کا باعث بنتا ہے ، بلکہ یہ جانور کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد رکھتا ہے۔
چنانچہ مویشی صحت مندانہ ماحول میں رہ کر دودھ کی بہتر پیداوار دیتا ہے۔ اور یہی چیز آپ کے منافعے، اور ڈیری فارم کی کامیابی کا ضامن بنتی ہے