ڈی جی خان قرنطینہ سینٹر میں موجود زائرین احتجاجا باہر نکل گئے،کرنٹ لگنے کا دعویٰ

782
https://www.facebook.com/539685396852512/posts/733482934139423/
Video: DG Khan quarantine centre

کرونا وائرس کے شبہ میں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے زائرین قرنطینہ چھوڑنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر میں کرونا وائرس کے شبہ میں رکھے گئے زائرین احتجاً قرنطینہ سنٹر چھوڑنے لگے۔ مشتبہ مریضوں کے قرنطینہ چھوڑنے کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ ان میں ایک شخص کو باتھ روم میں بجلی کے ننگے تاروں سےکرنٹ لگا ہے۔

مزید دیکھیں: “یہ حکومت کرونا سیاست کے ذریعے ریال لے کر ہماری عزاداری و مجالس پہ پابندی لگانا چاہتی ہے، خاتون کا انوکھا دعوی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر کے زائرین یہ کہہ رہے ہیں کہ  ایک اور مریض کو اس وارڈ کے واش روم سے بجلی کے ننگے تاروں سے کرنٹ لگا جس پر انتظامیہ کی جانب سے بروقت طبی امداد نہیں دی گئی جس کے سبب ہم نے قرنطینہ سنٹر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ قرنطینہ سینٹر سے نکلنے کے لیے لوگوں کی جانب سے یہ جعلی واقعہ سامنے آیا ہے جبکہ اس میں کوئی سچائی نہیں۔

-advertisement-

ڈاکٹروں کی جانب سے مشتبہ شخص کو کرنٹ نہ لگنے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ جب کہ ہم نے ایک ٹیم کو اندر بھیج کر معائنہ بھی کروایا ، ٹیم کو کوئی بجلی کا ننگا تار برآمد نہیں ہوا۔ زائرین کو واپس اپنے وارڈوں میں بھیج کر صورتحال پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تفتان بارڈر کے راستے ایران سے آنے والے ہزاروں زائرین کو ڈیرہ غازیخان کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے کرونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ تاہم اکثر زائرین قرنطینہ میں رہنے پہ راضی نہیں اور گھروں کو جانے کیلئے بضد ہیں۔