لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر

1034
Fawad Chaudhry hits on Leaked Picture of Nawaz Sharif
Image: Twitter

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ لندن کے ریسٹورینٹ میں تصویر منظر عام پر آنے کے بعد انہیں طنز کا نشانہ بنایا۔

سزایافتہ نااہل وزیراعظم نوازشریف، جو کہ پاکستان میں جیل کاٹتے وقت مرنے کے قریب تھا( بقول مسلم لیگ نون)، اپنے ساتھیوں ‘نام نہاد بیماروں’ کے ساتھ لندن کے مقامی ریسٹورنٹ میں شام کا کھانا کھا رہا تھا۔

نواز شریف کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، اسحاق ڈار  سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ اور یہ سب افراد بیماری کے بہانے پاکستان سے بھاگ کر لندن پہنچے ہیں۔

DOWNLOAD UNEDITED VIDEO Watch Video

نوازشریف کی ہوٹل کی تصویر سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے طنز کے تیر برسا دیے۔

فواد چوہدری نے اپنے طنزیہ ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے والی ملاقات کے مناظر ہیں۔

Watch Uncensored Video Watch Video

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’کھاؤ پیوبیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری، سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ٹوئیٹر صارفین نے فواد چوہدری کے طنزیہ ٹوئیٹ پہ ملے جلے ردعمل سے اظہار کیا۔ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

https://twitter.com/The_Fixer0/status/1216625634186801153?s=19