More

    صرف ایک ہی لیڈر ہیں، اور وہ ہمارے محمد ﷺ ہیں۔ بل گیٹس کو اپنا رول ماڈل بنانا بےوقوفی،

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے “کامیاب جوان پروگرام” کی افتتاحی تقریب میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ نوجوانوں کو محمد ﷺ کی زندگی کو بار بار ہڑھنا چاہیے۔ سمجھنا چاہیے کہ یہ ہمیں کیا سکھاتی ہے۔ اس موقع پہ عمران خان نے نوجوانوں کو کہا۔ ” بل گیٹس کو اپنا رول ماڈل بنانا بےوقوفی، صرف ایک ہی لیڈر ہیں، اور وہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ ہیں”۔ ویڈیو دیکھیں ۔

    وزیراعظم پاکستان کا “کامیاب جوان پروگرام” ملک کے بےروزگار نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کرنے کی سکیم ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کی مکمل تفصیل اور وزیراعظم عمران خان کی مکمل تقریر سننے کیلئے یہاں وزٹ کریں۔