“عوام کا مال کھاکھاکر جن کے پیٹ پھول گئے انہیں غریبوں کا احساس کیا؟ حسن نثار

1169
Video: Hassan Nisar replies to critics of Imran Khan

وزیراعظم عمران خان کے دیہات کی خواتین کو گائے، بھینس، مرغی دینے کے اقدام کا مذاق اڑانے والوں کو حسن نثار کا جواب۔ حسن نثار نے آڑے ہاتھوں لے لیا

https://twitter.com/DirojayKhan1/status/1232366495138766849?s=19

مزید دیکھیں: میلانیا ٹرمپ نے بھارت میں سبز و سفید رنگ کا لباس پہن کر مودی کا مذاق اڑیا، بھارتیوں کا واویلا۔

حسن نثار نے کہا کہ یہ کیڑے تو یہ نکالتے ہی رہتے ہیں ۔ اب تازہ ترین حکومتی اقدام پر بھانڈوں کی طرح جگتیں ماررہے ہیں۔ گائے، بھینس، مرغی کی معیشت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

حسن نثار نے مزید کہا کہ عوام کا مال کھاکھاکر جن کے پیٹ پھول گئے انہیں عوام کا احساس کیا؟ یہ دیسی میمیں اور کالے پیلے بابو گائے، بکری اور بھینس پر جگتیں ماررہے ہیں۔ ان کو شعور ہی نہیں کہ صدیوں سے مال مویشی اس خطے کے لوگوں کا ذریعہ معاش رہے ہیں۔

حسن نثار کا مزید کہنا تھا کہ غریب کی گائے بھینس جب بچہ دیتی ہے تو اپنی اولاد پیدا ہونے سے زیادہ خوشی ملتی ہے۔ لوگ مبارکبادیں دیتے ہیں لیکن ان جاہلوں کو سمجھ نہیں آئے گی۔

-advertisement-

حسن نثار نے کہا کہ گرمیوں میں پورا خاندان گندم کی کٹائی کرتا ہے تو انہیں سال بھر کے دانے مل جاتے ہیں۔ یہ ظالم لوگ ہیں یہ انکا دکھ سمجھتے ہی نہیں۔ان لوگوں کو اندازہ ہی نہیں کہ دیہات میں گائے ، بھینس ، بکری کی کیا اہمیت ہے۔

حسن نثار نے جگتیں مارنے والوں سے کہا کہ برائے مہربانی جگتیں نہ ماریں۔ دیسی میموں کو نہیں پتہ کہ دیسی مرغی، دیسی انڈا کیا ہوتا ہے۔ جب انڈے سےچوزہ نکلتا ہےتوپورے گھر کی خوشی دیکھنے کے لائق ہوتی ہے ۔ جب بھینس بچہ دیتی ہے تو پورے خاندان کی خوشی دیکھنے کے لائق ہوتی ہے۔

آخر میں حسن نثار نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ احتیاط کریں کہ کہیں ڈاکیا پوری ڈاک ہی غائب نہ کردے۔ اس میں بے نظیر انکم سپورٹ کی طرح غبن اور ہیراپھیری نہ ہو اور حق صحیح حقدار تک پہنچے۔