More

    گرتے بالوں کے لیے آسان گھریلو نسخے

    Home remedies for falling hairs in Urdu
    گرتے بالوں کے لیے آسان گھریلو نسخے

    آج کل ہر کوئی چاہے عورت ہو یا مرد بالوں کے گرنے کی وجہ سے پریشان نظر آتا ہے ۔ گرتے بالوں کے لیے آسان گھریلو نسخے موجود ہیں ۔عام روٹین میں سو ڈیڑھ سو بال روزانہ گرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں مگر اس سے زیادہ گریں تو آپ کو سنجیدہ ہو کے ان پر دھیان دینا چاہیے ۔

    پہلے زمانے میں گنجے پن سے صرف مرد پریشان ہوا کرتے تھے مگر اب لڑکیاں مختلف کیمکل کا لگاتار استعمال کرتی ہیں جیسے شیمو ، ہئیر ڈائی ،ری بونڈنگ وغیرہ اسکے بعد بالوں کو آئرن کرنا ڈارائر کا استعمال بہت جلد بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ بالوں کے گرنے سے لوگ اتنا پریشان ہو جاتے ہیں کہ انکے اعتماد میں بھی کمی نظر آنا شروع ہو جاتی ہے ۔ یوں تو بالوں کو گرنے سے روکنے سے بہت سے طریقے ہیں مگر ان میں سے اکثر وقتی طور پر فائیدہ پہنچاتے ہیں اور بعد میں انکے سائیڈ ایفیکٹ دکھتے ہیں ۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کچھ ایسے گھریلو اور دیسی ٹوٹکے بتاؤں گی جن کے رزلٹ دیر پا اور کسی بھی سائیڈ ایفیکٹ سے پاک ہونگے ۔

    پیاز بالوں کو گرنے سے روکتا ہے ۔

    یوں تو پیاز ہر گھر میں روزانہ استعمال ہونے والی سبزی ہے اور اسکے بغیر کچن ادھورا ہوتا ہے مگر حیرت انگیز طور پر پیاز میں یہ خصوصیت پائی جاتی کہ یہ نہ صرف بالوں کو مظبوط بنا کر گرنے سے روکتا ہے بلکہ گرے ہوئے بالوں کو واپس لاتا ہے ۔ پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اگر پیاز کا رس نکال کر اسے سر کی جلد پر مالش کی جائے تو اس سے دوران خون تیز ہوتا ہے ۔ پیاز کے رس کو دوسری جڑی بوٹیوں کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    -advertisement-

    مولی کا رس:

    مولی کا استعمال ہم سلاد میں کرتے ہیں۔ اگر مولی کو کدو کش کرکے اس کا رس نکال لیا جائے اور اسے بھی پیاز کے رس کی طرح سر پر مالش کی جائے تو بہت جلدی گرے ہوئے بال نکلتے ہیں ۔

    زیتون،شہد اور دار چینی :

    سر پر بال اگانے کے لیے ایک اور بہت آسان سا گھریلو نُسخہ ہے کہ دو چمچ زیتون لیں اس میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ پسی ہوئی دار چینی کا سفوف لے کر پیسٹ بنا لیں اور نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے سر پر لگا لیں اور بہت جلد اس کا اچھا نتیجہ دیکھیں گے ۔

    سرسوں کا تیل اور میتھی دانہ لہسن کے ساتھ :

    سرسوں کے تیل میں میتھی دانہ اور لہسن کو ڈال کر پکائیں اتنا پکائیں کہ جلا ہوا محسوس ہو ۔ٹھنڈا ہونے پے چھان لیں اور اسکا استعمال رات کو سونے سے پہلے یا نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے کریں ۔

    متوازن غذا اور احتیاط:

    اگر ہماری خوراک سہی نہیں ہوگی اور ہم کھانے پینے میں لاپرواہی برت رہے ہونگے تو متوازن غذا نہ ملنے سے بالوں پر بہت جلدی اثر ہوتا ہے کیونکہ خون کی کمی سے سب سے پہلے ہمارے بال متاثر ہوکر گرنا شروع ہو جاتے ہیں اسکے علاؤہ کیمکلز کا لگاتار استعمال ہمارے بالوں کو بہت نقصان پہنچاتا ہے کوشش کریں ہئیر ڈائی اور دوسرے کیمکلز والے ہئیر ٹریٹمنٹ سے اجتناب کریں۔