Important Things You should never share with others

1369

ہم سب اپنی زندگی میں اکثر محسوس کرتے ہیں کہ کوئی ایسا ہو جس سے اپنے احساسات اور اپنے مسائل شئیر کریں اور اپنے دل کا بوجھ ہلکا کریں۔ ہمیں ایک اچھے دوست اور سامع کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے

Sharing is good but not always

کیونکہ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کو دوسروں کو بتانے میں احتیاط لازمی ہے۔ اکثر ایسے ہوتا ہےکہ جب ہم اپنا راز کسی کو بتا دیتے ہیں تو محسوس کرتے ہیں کہ یہ راز ہی رہنا چاہیے تھا،یا شاید کبھی ایسا ہوا ہو کہ نادانستگی میں آپ کسی سے بہت زیادہ بولنے کے شوق کی وجہ سے کچھ ایسی باتیں بتا گئے ہوں جو نہیں بتانی چاہیے تھیں۔ اصل میں بعض لوگوں میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ خود خاموش رہ کر آپ کو زیادہ سے زیادہ بولنے پر اکساتے ہیں اور آپ مسلسل بولنے کی وجہ سے اپنے کئی راز اور کمزوریاں دوسروں کو بتا دیتے ہیں۔ آئیے کچھ ایسے پوائنٹس کو دیکھتے ہیں جو ہمیں فیوچر میں ان کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے سبق دیتے ہیں کیونکہ انسان زندگی کے تجربے سے ہی سیکھتا ہے

اپنا راز کسی کو مت بتائیں

1.Don’t share others Secret:

اگر آپ کا دوست آپ پر اعتماد کرکے اپنا راز یا پریشانی بتاتا ہے تو یہ ہمارا اخلاقی فرض بھی ہے کہ اسے اپنے تک رکھیں اور اسے کسی اور کے سامنے موضوع بحث نہ بنائیں کیونکہ آپکے دوست کا وہ راز آپ کے پاس امانت ہوتا ہے ۔ دوسرے لوگوں کی نیگیٹو شئیر کرنے سے آپکو وقتی تسکین تو ضرور ملتی ہے لیکن یہ باتیں سننے والے پھر آپکو بھی جج کرتے ہیں اور آپکے اخلاق کی Evolution کرتے ہیں۔ ایسے لوگ جو دوسروں کی پرسنل باتیں جو صرف آپکو پتہ ہوں اور آپ انکا پرچار کر رہے ہوں تو ان پر بہت کم اعتبار کیا جاتا ہے ۔ بلکہ ان کے بارے میں یہ بھی گمان کیا جاتا ہے کہ یہ بندہ ابھی ہمارے سامنے جس طرح کسی کے راز کو آشکارا کر رہا کل کو ہمارے راز کی بھی حفاظت نہیں کر سکتا غرض ایسا شخص سب کے سامنے اپنا اعتماد کھو دیتا ہے۔

2.Don’t share your Embarrassing Habits with others:

ہم میں سے کوئی انسان بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا ہے ۔ اچھی بری عادتیں سب میں پائی جاتی ہیں مگر اپنی کمزوریوں اور خامیوں کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں کیونکہ ان بری عادتوں کو آپ خود ہی سہی کر سکتے بتانے سے آپ اپنا امیج خراب کرو گے۔ہاں اگر آپ اپنی کسی بری عادت سے چھٹکارا کے لیے کسی سے مشورہ لینا چاہتے ہیں تو سوچ سمجھ کر ایسے بندے کا انتخاب کریں جس پر لگے کہ آپ کے مسلے کا حل اسکے پاس موجود ہے۔

-advertisement-

3.Let’s go of your controversial Past:

ہم میں سے ہر بندہ اپنے ماضی میں بہت غلطیاں کر چکا ہوتا ہےاور کچھ باتوں پر اسے پچھتاوا بھی ہوتا ہے۔ اپنے ماضی کی ان غلطیوں اور پچھتاوں کو کبھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں ۔اگر آپکی کچھ غلطیوں کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں ہے تو انکو راز ہی رہنے دیں تاکہ لوگ آپکو جج نہ کریں اور ان غلطیوں کو بنیاد بنا کر آپ کے خلاف استعمال نہ کر سکیں ۔

4.Don’t tell about your Enemies:

اپنے اردگرد لوگوں کو ہر گز نہ بتائیں کہ ماضی اور حال میں کن کن لوگوں کے ساتھ آپکی دشمنی رہ چکی ہے ۔اور یہ کہ ابھی بھی آپ ان سے نفرت کرتے ہیں یا کوئی آپ کا مخالف ہے ۔ جو باتیں گزر چکی ہوں کوشش کریں انکو ایسے ہی چھوڑ دیں۔نفرت پالنا ویسے بھی آپکی جسمانی اور نفسیاتی صحت دونوں کے لیے نقصان دہ ہے

اور کبھی بھی حالات بدلنے کی وجہ سے آپ کے مو جودہ دوست کل کو دشمن بن سکتے ہیں اور آپکے مخالفوں کے بارے آپ ہی کی بتائیں گئیں معلومات اور باتوں کو آپکے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔

5. Never talk about your family matters:

اپنے گھریلو پریشانیوں کے بارے میں لوگوں سے بات کرنے سے بچیں ۔خصوصا صرف ہمدردی سمیٹنے کے لیے اپنی فیملی کا امیج خراب نہ کریں ۔ اگر کسی مسلے کے بارے میں بتانا ضروری ہو تو ایسے بندے کا انتخاب کریں جو آپکی مدد کر سکتا ہو یا آپکی سچویشن کو بدل سکتا ہو۔کیونکہ آپکی فیملی کے زیادہ تر اختلافات عارضی نوعیت کے ہوتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ گھریلو رنجشیں ختم ہو جاتی ہیں لیکن ان لوگوں کو تو آپ کی وہ باتیں یاد رہ جاتی ہیں جو آپ انکو اس وقت بتا دیتے ہیں اور انکے ذہن میں ہمیشہ وہی نیگٹو امیج رہ جاتا ہے ۔

6.Don’t share with others your Future Plans and Goals:

جب آپ اپنے مقاصد اور مستقبل کے پلین دوسروں کو بتا دیتے ہیں تو انکو حاصل کرنے کے چانسز بعض دفعہ کم ہو جاتے ہیں ہمارے ہاں اسے اکثر نظر لگ جانا بھی کہتے ہیں مگر مزاق کے علاؤہ بھی یہ بات ثابت ہے کہ جب آپ دوسروں کو آپنے مقاصد اور حاصل کرنے والی کامیابیوں کے بارے میں بتاتے ہیں توآپ کچھ حد تک ویسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسے ان مقاصد کے پورا ہونے پر محسوس کیا جاتا ہے اس سے آپکے دل میں ان مقاصد کو حاصل کرنے کی لگن کم ہو جاتی ہے کیونکہ صرف بتانے کی حد تک بھی آپ بلکل ایسا ہی محسوس کرتے ہیں کہ جیسے آپ ان مقاصد کو حاصل کر چکے ہوں۔

اس لیے آپ کو لگتا ہے کہ لوگوں کو اپنی مستقبل کی کامیابی کے بارے میں بتا کر آپ پہلے ہی سرخرو ہوچکے ہیں اور اب زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ہے۔

7.Don’t share your Wealth status with others:

اپنی تنخواہ اور بینک بیلنس کی معلومات کسی بھی بندے کے ساتھ شیئر کرنے سے پرہیز کریں خصوصا مطلبی اور مفاد پرست دوستوں کو تو اسکی ہوا بھی نہ لگنے دیں کیونکہ عین ممکن ہے کہ ایسے لوگ آپکی فنانشل کنڈیشن کا فایدہ اٹھائیں۔اور اس وجہ سے کہ انکے پاس آپکی دولت کی درست معلومات ہیں آپکو انکار بھی نہیں کر پائیں گے اور اگر انکار کریں گے تو یقیناً لوگ آپکو جج کریں گے ساتھ ہی آپکو خود غرض ہونے کا احساس دلائیں گے۔

دوسری صورت یہ بھی ہے کہ اگر آپ خالی ہاتھ ہونگے تو آپکے دوست آپکو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کریں گے اس لیے لوگوں سے انکے رویے کے مطابق برتاؤ کریں ۔