نوجوان کی سڑک کے عین درمیان طالبات کے سامنے انتہائی فحش حرکت

771

اتنہائی گھٹیا حرکت۔۔ ایک شخص نے یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل روک کر سڑک کے بیچوں بیچ طالبات کے سامنے مشت زنی شروع کردی۔ طالبات ایک معقول لباس میں تھیں۔

https://twitter.com/TheViralT/status/1237989193101512705?s=19

ویڈیو میں ایک شخص مشت زنی کررہا ہے اور اسے ایک خاتون روک رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ “لعنتی شرم نہیں آرہی تجھے”۔

اس نے بتایا کہ آج میں اپنی دوستوں کے ساتھ ہوسٹل سے کلاس لینے کیلئے جارہی تھی کہ ایک شکص بائیک پر سامنے کھڑا تھا اور یہ سب کرنے لگ گیا اور جب ہم نے شور مچایا تو تب بھی اسے فرق نہیں پڑرہا تھا اور جب ہم نے فون نکال کر بولا کہ ہم ویڈیو بنائیں گے تو کہنے لگا کہ بنالو میں بعد میں تمہیں دیکھ لوں گا۔

اور وہ اپنے کام میں لگا رہا اور جب ہم بھاگے اور سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ کو بتانے کیلئے گئے تو وہ شخص بھاگ گیا۔

خاتون نے اس شخص کا بائیک نمبر بھی بتایا۔ خاتون کے مطابق اسکا موٹرسائیکل نمبر RNJ 3173 ہے۔

ویڈیو بنانیوالی خاتون کا کہنا ہے کہ حقوق نہیں دے سکتے تو کم از کم عزت تو دیدو۔ کوئی بھی عورت محفوظ نہیں ہے۔ نہ گھر میں نہ گھر سے باہر

خاتون نے مزید کہا کہ اگر آج یہ ہمارے ساتھ ہوا ہے تو کل آپکے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

براہ کرام اس پر آواز اٹھائیے تاکہ دوبارہ کبھی کسی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

SOURCEUrdu.Siasat.pk
Previous articleCCTV Video of PAF’s F16 Hitting to The Ground in Islamabad
Next articleU.S Should Bomb Rawalpindi, Quetta and Karachi- Amrullah Saleh
Malik
Taimur Malik is a content creator / Blogger, creating content for multiple blogs, websites and News portals since 2014. The stories published by Malik are based on thorough research and reliable sources.