مردان میں ایک اور ننھی کلی ‘ماہم خان’ انسان نما درندوں کی حیوانیت کی بھینٹ چڑھ گئی۔
ماہم خان ولد اقبال خان کی بوری میں بند لاش ڈسٹرکٹ مردان کے گاؤں نیو سرخ ڈھیری اور بائی پاس رشکی روڈ کے درمیان واقع والے نالے سے مل گئی۔
ماہم خان کل مورخہ چھبیس مارچ کے دن دو بجے نوشہرہ روڈ، کانٹا خٹک سے لاپتہ ہوئی تھی۔ بچی کی عمر 6 سے 8 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
بوری بند لاش ملنے پہ تھانہ شیخ ملتون میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اور لاش کے ایم سی ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔
اپڈیٹ: مردان پولیس نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ماہم خان کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ دیکھیے ماہم خان کے قاتل کا اقبالی بیان۔ ملزم پہلے ہی دو بیویوں کا شوہر اور ماہم خان کے والد کا شاگرد تھا۔