بھینسوں کے کٹے، مرغیاں اور انڈے بیچ کر اربوں کمانے کا شہباز شریف کا انکشاف

812

“میں کٹے، مرغیاں اور انڈے بھی فروخت کرتا ہوں، نیب پیشی پر شہباز شریف کا تازہ جواب”

Video: Revelations of Shahbaz Sharif during hearing at NAB

نجی چینل کی نیوز اینکر علینہ شگری نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے آج نیب پیشی پرمنی ٹریل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “میرا صرف دودھ کا کاروبار نہیں، میں کٹے بھی بیچتا ہوں اور ، مرغیاں اور انڈے بھی فروخت کرتا ہوں”۔

یاد رہے جب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی گزشتہ پیشی میں جب شہباز شریف سے نیب نے ان نے یہ پوچھا تھا کہ ان کے ذاتی اخراجات کیسے چلتے ہیں اور ان کے زرائع امدن کیا ہیں تو شہباز شریف نے جواب دیا تھا کہ انہوں نے 10 بھینسیں پالی ہوئی ہیں جن کا دودھ بیچ کرگزارا چلاتے ہیں۔

شہباز شریف کے اس دعوے کے بعد وہ ملک بھر میں مذاق کا نشانہ بھی بنے تھے ۔ لیکن آج پھر انہوں نے اسی جیسا دعوی کر دیا ۔

-advertisement-

اس سے قبل آج اینکر عمران ریاض خان نے بھی شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے بعد ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ، شہبازشریف نے آج نیب کے دفتر میں تسلیم کیا ہے کہ کرپشن ہوئی ہے۔میرا اس کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ میرے بیٹوں اور میرے دامادوں نے کی ہے۔ شہباز شریف نے اپنی فیملی سے یہ کہہ کر لاتعلقی اختیار کرلی ہے کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں لیکن یہ کرپشن ہوئی ہے۔

https://www.facebook.com/1712347125475907/posts/3228821723828432/

اینکر عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ پیشیوں میں نیب نے سوال کیا کہ ہم آپکے بچوں اور داماد سے سوال کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ پاکستان سے بھاگے ہوئے ہیں جس پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ، مجھے وہ سوالات دیں، میں جاؤں گا اور انکے جوابات لیکر آؤں گا۔ آج جب نیب نے پوچھا کہ وہ جواب کدھر ہے تو شہبازشریف نے کہا کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر جواب لینا ہیں تو ان سے لیں، مجھ سے مت پوچھیں۔

اینکر عمران ریاض نے مزید کہا کہ اسکے بعد نیب نے شہباز شریف کے سامنے کچھ ٹرانزیکشن رکھیں جو شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں غلطی سے ہوگئیں تھیں، یہ دیکھ کر شہبازشریف کو پسینہ بھی آگیا تھا جب نیب نے پوچھا کہ یہ آپکے پرسنل اکاؤنٹ میں ٹی ٹیاں ہوئی ہیں۔

اندرونی کہانی بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے 15 منٹ میں شہبازشریف کی وہاں لڑائی ہوگئی تھی۔ شہبازشریف نے ان سے کہا کہ کیمرہ بند کریں، نیب نے کہا کہ کیمرہ بند نہیں ہوگا ، آپ تو ٹی وی پر کہتے تھے کہ یہ ساری چیزیں پبلک کی جائیں اور لائیو دکھائی جائیں۔

اینکر عمران خان کے مطابق شہبا زشریف نے نیب کو ایک اور بات کہی کہ میں تمہیں عدالت میں دیکھ لوں گا۔ میں نے اس قوم کی بڑی خدمت کی ہے۔ شہباز شریف کے ساتھ نیب نے اس سے پہلے اتنے سخت لہجے میں بات نہیں کی۔