پسند کی شادی پہ کلہاڑی سے نوجوان کی ٹانگیں اور بازو کاٹ دیے گئے

865
Man killed in District Gojra after doing love-marriage
Image: Screenshot from viral video.

ضلع گوجرہ، نواحی گاؤں 179 گ ب میں، پسند کی شادی پہ لڑکی کے پھوپھی زاد بھائیوں نے کلہاڑی سے نوجوان کی ٹانگیں اور بازو کاٹ دیے۔ ہمسائیوں نے ویڈیو بنا لی، روکنے کی جرآت نہ کی۔ لواحقین انصاف کے منتظر۔ کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق، ضلع ‏گوجرہ کے نواحی گاؤں179 گ ب میں ظلم کی انتہا ہو گئی۔ نعمان شاہد لڑکے نے بیس روز قبل نواحی گاؤں 211 گ ب کی ثنا نامی لڑکی سے شادی کر رکھی تھی۔ لڑکی کے پھوپھی زاد بھائیوں رضوان اور شاہد نے لڑکے کے بازو اور ٹانگیں کاٹ دیں۔

فوٹیج میں ملزمان کو لڑکے کے بازو اور ٹانگیں کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ‏ملزمان کے للکارنے اور نوجوان کی چیخ و پکار بھی واضح طور پر سنی جا سکتی ہے۔

متاثرہ نوجوان کو ہمسائیوں نے اسپتال پہنچایا۔ جسے مخدوش حالت میں الائیڈ اسپتال ریفر کردیا گیا۔ متاثرہ نوجوان کو اسپتال وینٹی لیٹر لگا کر رکھا گیا۔ تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لا سکا اور وفات پا گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

-advertisement-