جمعہ کی رات بروز 6 دسمبر ، ملتان کے علاقہ پرمٹ روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک ۔ذرائع کے مطابق تھانہ صدر جلالپور کے علاقے پرمٹ روڈ حاجی پل کے قریب پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے پولیس نے فائرنگ نہیں کی اور ایک ڈاکو کی شناخت شوکت عرف شوکی قلال سے ہوئی جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دیگر ڈاکووں کے ناموں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

Watch details in video below.

Video: Multan, Four Robbers killed in Police encounter

پولیس کے مطابق حاجی پل کے قریب 9 سے 10 مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر راہ گیروں سے لوٹ مار میں مصروف تھے، اتنے میں پولیس مصدقہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو ڈاکووں نے گھبراہٹ میں پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کے جوانوں نے بھرپور مقابلہ کیا اور ڈاکووں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

بقول پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑے تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے فرار ملزمان کا پیچھا کیا انکو ڈھونڈا مگر وہ ہاتھ نہیں آئے اور بعد میں ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہلاک ڈاکووں سے 2 کلاشنکوف، 2 بریٹا پسٹل اور ایک موٹر سائیکل 125 برآمد کیا گیا۔

Multan, Four Robbers killed in Police encounter
Multan, Four Robbers killed in Police encounter
Tweet

Your Comments Will help Us to Improve.