A new Fraud of Pakistan’s biggest telecommunication company, Mobilink Jazz came on surface. The company is returning back the balance (which they deducted in the past unfairly) to its customers. But they are eating up all returned balance/Credit by a fraudulent tactic. Below is the complete details of Mobilink Jazz’s New Fraudulent Tactics.
جس کے پاس جاز ہے، اوریہ فراڈ ہوا۔ کمنٹ کر کے شیئر کریں ۔
جاز صارفین کو Mobilink Jazz کمپنی کی طرف سے ایک میسیج ملا ہو گا. کہ “آپکے اکاوْنٹ میں اتنی رقم منتقل کر دی گئی ہے”۔ “جسکو آپ فلاں تاریخ سے فلاں تاریخ تک استعمال کر سکتے ہیں”۔
سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیز کو حکم دیا تھا۔ جو کسٹمرز سے اضافی رقم وصول کی ہے، وہ ان کو واپس کریں۔ جس کی واپسی کا ڈرامہ انہوں نے ایسے کیا۔ کہ مجھے 567.62 روپے اور دوسرے لاکھوں کسٹمرز کو مختلف مقدار کی رقم ان کے اکاوْنٹ میں منتقل کی گئی۔
Aap ke pass hain Rs. 567.62, ju 2019-11-12 23:59 hrs tak ke liye istimal hu saktay hay.
Jazz message to its customers
اس سے قبل میرا کال اور انٹرنیٹ پیکیج لگا ہوا تھا، جو کہ انہوں نے بیلینس بھیجتے ہی فریز کر دیا۔ جبکہ کال کرنے پر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے پر آپکے وہ پیسے منہاں ہو رہے ہیں۔
جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اگر سپریم کورٹ کے حکم پر اضافی رقم واپس کی ہے تو اس کا استعمال کسٹمر کے مرضی سے ہونا چاہیے۔ نہ کہ کمپنی کی مرضی سے۔
کمپنی والوں نے یہ صرف ڈرامہ کیا۔ تا کہ جوابدہی کے وقت بتا سکیں کہ ہم نے تو تمام کسٹمرز کو بیلینس واپس کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے کوشش کی ہو تو، 111 JAZZ helpline ہیلپ لائن پر کال بھی نہیں مل رہی تھی۔ اگر آپ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہوں، اور پیکیج لگا ہو تو بھی یہ میسیج ملا ہو گا۔
Moaziz Sarif,Aap internet beghair bundle k istemal ker rahay hain. Apney balance k behtareen istemal k liye 4432# mila ke sastey internet bundle activate karen
Jazz message to its customers.
جیسے ہی آپ کو دیا گیا یہ بیلینس ختم ہو گا، آپ کے موجودہ انٹرنیٹ پیکیجز پھر سے کام کرنے لگے گیں۔ لیکن یہ سب بیلینس ختم ہونے تک آپ کا کال پیکیج یا انٹرنیٹ پیکج فریز یعنی منجمد رہے گا۔ اور آپ کو دیا گیا بیلینس کٹتا رہے گا، جیسا کہ اوپر دی گئی تصویر میں دکھایا گیا۔ 20 منٹ انٹرنیٹ استعمال کرنے پہ 201 روپے (آپ کو واپس کیے گئے بیلینس میں سے) غائب۔
موبائل کمپنیوں کے فراڈ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ سپریم کورٹ اور ارباب اختیار تک یہ میسیج پہنچ سکے۔
Also Watch: Johar Town Police Raid Video Scandal and Facts Behind it.