اکیلے چینی فوجی کو مارنے کا بدلہ درجنوں بھارتی فوجیوں سے

784
PLA and Indian army conflict

بھارتی فوج کی چینی سپاہی کی ویڈیو جاری کرنے کے جواب میں چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں۔

چینی فوج نے آدھے درجن سے زائد بھارتی فوج کے سپاہیوں کو گرفتار کر کے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں، یہ بھارت کی جانب سے ایک چینی فوجی کو مار کر اس کی تصویر وائرل کرنے کے جواب میں کیا گیا۔

چینی فوجی نے اپنے ایک فوجی کے بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے کا بدلہ لیتے ہوئے پانچ بھارتی زخمی فوجیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

PLA releases the pictures of detained Indian soldiers
Image: social media

بھارتی فوج نے ایک چینی فوجی جو اپنی یونٹ سے بچھڑ گیا تھا اسے پکڑ کر زخمی کیا اس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دیں تھیں، جس میں بھارتی فوجی اہلکار چینی فوج کے زیر استعمال ایک گاڑی کو چھڑیوں سے مار مار کر اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے میں مصروف نظر آئے۔

-advertisement-

چینی فوجی اہلکار کی گرفتاری کے بعد آج سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکار 5 بھارتی فوجیوں کو رسیوں سے باندھنے میں مصروف ہیں۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1267033429364936709?s=19

جس کے بعد کل تک سوشل میڈیا پر زخمی چینی فوجی اہلکار کوگرفتار کرکے دنیا فتح کرنے کے دعوی کرنے والے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو سانپ سونگھ گیا ہے۔

بھارت کے سینئر صحافی اشوک سوائن نے اپنے  فوجیوں کی تصویرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ لداخ میں بھارتی فوج کے ساتھ چین کے سپاہی کررہے ہیں، مودی جی کیوں خاموش ہیں؟اب انڈین میڈیا حکومت سے کسی سرجیکل سٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کررہا؟ اور اب موہن بھگت کی آر ایس ایس کی فوج کہاں مر گئی ہے؟”