بےزبان جان پہ ظلم، پولٹری فارمز نے ہزاروں زندہ چوزے سوکھے کنوئیں میں پھینک دیے

933
https://www.facebook.com/539685396852512/posts/741675653320151/

کچھ انسان بے حسی کی ہر حد کراس کر جاتے ہیں، اور ایسے انسانوں کی وجہ سے آفات پوری قوم پہ آتی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیچہ وطنی کے ایک پولٹری فارم نے ہزاروں زندہ چوزے سوکھے کنوئیں میں پھینک دیے۔

زندہ چوزے کنویں میں پھینکنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پولٹری کا کام بند ہے۔ اور چوزے زیادہ ہو گئے ہیں اس لیے ہم ان کو سوکھے کنوئیں میں پھینک رہے ہیں۔

https://twitter.com/All_To_learn/status/1245663720208060416?s=19

ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے کے بعد لوگوں کا شدید ردعمل آیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ان بےزبان جانوں پہ ایسا ظلم کرنے کی بجائے ان کو گاؤں کے غریبوں میں بانٹ دیتے۔