نجی بس کمپنی نے سامان والی جگہ پر چار چار مسافر ٹھونس دئیے، ویڈیو وائرل

752
Video: Private Bus company hiding passengers in the trunk during Coronavirus Lockdown.

نجی بس کمپنی نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئے، مسافروں کو سامان والی جگہ بٹھا کر لے جایا جا رہا ہے۔

https://www.facebook.com/358685831667208/posts/561872881348501/

ایک طرف جہاں حکومت عوام الناس کو مہلک کرونا وائرس سے بچانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے وہیں کچھ لوگ پیسے کمانے کے لالچ میں بدترین غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صحافی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک معروف بس کمپنی مسافروں کو ڈکی میں سامان رکھنے والی جگہ پر بٹھا کر ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کر رہی ہے۔

https://twitter.com/SudozaiAnjum/status/1242837666401525760?s=19