Reason Why You Should Protect your Internet WiFi?

899
https://www.facebook.com/539685396852512/posts/744956799658703/
Reasons Why You should protect your Wi-Fi.

اپنے وائی فائی کو پاس ورڈ لگا کر رکھیں۔ لوگ اپنے انٹرنیٹ کی سیکیورٹی کو اتنا سنجیدہ نہیں لیتے ہیں جس سے انکو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔بہت سے ایسے واقعات ہوئے ہیں جن میں وائی فائی کو جرائم پیشہ افراد نے استعمال کیا ہے ۔ہماری تھوڑی سی لاپرواہی بعض اوقات ہمارے لیے بہت پریشانی کا سبب بن سکتی ہے ۔

لوگ اپنے وائی فائی کی سیکیورٹی کو بہت ہلکا لیتے ہیں۔حالانکہ یہ بہت سیریس ہو سکتا ہے۔ بہت سارے ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ وائی فائی مس یوز ہو گیا  کسی غیر قانونی کام کے لیے جب تفتیش کی جاتی ہے تو جس وائی فائی کا استعمال کیا جاتا ہے وہ کوئی گھر ہوتا ہے یا کوئی ادارہ ہوتا ہے جن کو اس کا آئیڈیا نہیں ہوتا نہ ہی ان کا اس جرم سے کوئی واسطہ ہوتا ہے تو کسی نہ کسی جرائم پیشہ  نے انکے وائی کا استعمال کیا ہوا ہوتا ہے ۔ اس لیے اپنے وائی فائی کو  پاس ورڈ لگا کر رکھنا بہت ضروری ہے ،دوسری چیز یہ کہ ہر کسی کے مانگنے پر اسے دینا نہیں چاہیے آپکے دوست کے لیتے ہیں، آپکے محلے دار لے لیتے ہیں ،محلے کے بچے گلی میں کھڑے ہو کر استعمال کر رہے ہوتے ہیں آور آپ کو نہیں علم ہوتا کہ آپ کے وائی فائی کون سی ایکٹیویٹیز کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور غیر قانونی کاموں کے لیے آپ کا انٹرنیٹ استعمال ہوگا تو زمہ داری آپ پر ہی آئے گی ۔

By Asif Iqbal Assistant Director Cyber Crime Wing FIA

ایک سوال اگر ہم اپنے وائی فائی کو پاس ورڈ لگا کر رکھیں  مگر پھر بھی کوئی ہیک کرکے استعمال کرتا رہے اور ہمیں پتا نہ چلے تو پھر ہم پر کیس ہو گا؟‏‎سب سے مشکل ہیکنگ وائی فائی کی ہوتی ہے۔ اگر کوئی ہیک کر کے استعمال کرے گا تو وہی بندہ ہو گا جس تک اسکے سگنلز پہنچتے ہونگے۔ مزید یہ کہ دوران تفتیش پتہ چل جاتا ہے کہ ہیک ہوا یا نہیں۔

Also Read Home Remedies for Flu