سندھ: وڈیرےکا معمر خاتون پر تشدد،بال مونڈ کر منہ کالا کر دیا،جھگی کو آگ لگا دی

989
Sindh: Qanbar Shahzad Kot Fudeuel man mistreated poor woman

سندھ کے علاقے قمبر شہداد کوٹ  کے گاؤں کھوڑی بازار، تھانہ ڈرگھ کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں بااثر وڈیرے کے بیٹے نے  کبوتر پکڑنے کو جرم بنا کر اپنے 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر  معمر خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بدسلوکی کی انتہا کرتے ہوئے عمر رسیدہ خاتون کے سر کے بال مونڈتے ہوئے اس کے منہ پر کالک مل دی۔

بااثر وڈیرے کے بیٹے کی بدسلوکی اور تشدد کی شکار خاتون کی شناخت کاملہ تونیو کے نام سے ہوئی جس نے اپنے ساتھ ہوئے انسانیت سوز ظلم کی روداد سناتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرے بیٹے نے وڈیرے کے بیٹے کا کبوتر پکڑ لیا۔ جس پر وڈیرے کے بیٹے اور اس کے 6 ساتھیوں نے ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا اور ہمیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

مزید دیکھیں: رحیم یار خان میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔

بعد ازاں پولیس نے واقعہ کا علم ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ 7 افراد کے خلاف درج کر لیا جس میں با اثر وڈیرے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کو دیئے بیان میں متاثرہ خاتون کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے تشدد کرنے کے بعد ہمارے گھر کو بھی آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں ہمارا گھر جل کر راکھ ہو گیا۔

مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے گئے جن کے نتیجے میں اب تک ایک ملزم فضل محمد تونیو کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان پہلے ہی ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

-advertisement-