“میں نے عمران خان کا گریبان پکڑنا ہے” محمد مالک کی بدتمیزی پہ سوشل میڈیا پہ شدید ردعمل

1336
https://www.facebook.com/539685396852512/posts/736773670477016/
Video: Muhammad Malik to Pm Imran Khan

گزشتہ روز، وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کے نامور اینکرز کو کروناوائرس سے متعلق بریفنگ میں دعوت دی جس میں رؤف کلاسرا، ندیم ملک، محمد مالک جیسے اینکرز نے شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران سوال پوچھنے کے بہانے چند اینکرز نے جارحانہ انداز رکھا۔ ان میں ہی اینکر محمد مالک نے ایک سوال کے دوران وزیراعظم عمران خان سے کہا “گریبان تو میں نے عمران خان کا ہی پکڑنا ہے”۔ محمد مالک کا یہ انداز سوشل میڈیا پہ شدید ردعمل کا باعث بنا۔

سوشل میڈیا صارفین نے محمد مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آزادی صحافت کے بہانے ملک کے وزیراعظم سے بدتمیزی انہیں کسی صورت برداشت نہیں۔

مزید دیکھیں: ذلیل دلہا اور کرونا وائرس، زمہ دار عمران خان۔ پاکستانی دلہے کی انوکھی منطق۔

اسی غصے کی لہر میں بعض سوشل میڈیا صارفین نے محمد مالک کی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پہ وائرل کرنی شروع کر دیں۔

-advertisement-
https://twitter.com/Aabekosar/status/1242878641194876929?s=19

تاہم محمد مالک کے خلاف اس طرح اس کی ذاتی تصاویر وائرل کرنے پہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو غلط قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا؛

‏محمد مالک کے طرزِ صحافت سےشدیداختلاف کے باوجود انکی بیوی کےساتھ ذاتی تصویروں پرغیراخلاقی تبصرے بہت قابلِ مذّمت ہیں۔۔شایدان اہلِ صحافت کواحساس ہوجائےکہ جب عمران خان سےاختلاف کرتےہوۓ یہ بشریٰ بی بی کا ذکر درمیان لاتے تو ہم جیسےلوگ کیوں احتجاج کرتےتھے۔۔افسوس کہ ایک بُری روایت بن گئی

https://twitter.com/durrani_farrukh/status/1242874916178821120?s=19