پاکستانی ڈراموں میں بھگوان کی مورتیاں, کیوں ؟

1284

پاکستانی ڈراموں میں بھگوان کی مورتیاں, کیوں ؟‏پاکستانی ڈراموں میں بھگوان اتنے آرام سے غیر محسوس انداز میں ذہن سازی ہو رہی ہے کوئی نوٹس ہی نہیں لے رہا دیکھوہماری نئی نسل کیساتھ کیسا کھلواڑ کیا جا رہا ہے , کیا کوئی بتانا پسند کرے گا ان بتوں کا مسلم گھروں میں کیا کام ہے ؟؟ اور نام نہاد پیمرا مر گیا؟

آج کل اکثر ٹی وی ڈراموں میں فیشن اور جدیت کا بہانہ بنا کے پاکستان کی نئی نسلوں کی ذہن سازی کی جا رہی ہے ۔ حیرت کی بات ہے ان ڈراموں کے کردار مسلم بتائے جاتے ہیں اور گھروں میں بھگوان کی مورتیوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ پیمرا ) Pakistan Electronic Media and Regulatory Authority) کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے ۔ ہمارا کلچر اسلام ہے اور اسلامی روایت کو ہر گز نظر انداز نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستانی ڈراموں میں  بھگوان کی مورتیاں, کیوں ؟
Image: پاکستانی ڈراموں میں بھگوان کی مورتیاں, کیوں ؟

کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ اس سب سے کوئ فرق نہیں پڑتا اپنا عقیدہ مضبوط کریں! پتھر پتھر ہی ہوتا ہے اگر تعلیم یافتہ اور باشعور ہیں تو مثبت طرز سے سوچیں، یہ پتھر راستے میں سڑک پر پڑے ہوئے پتھر سے زیادہ اہم نہیں ہے جس سے ہم جانے انجانے میں ٹکرا کر گر پڑتے ہیں یا لڑکھڑا جاتے ہیں مگر وہ خود ہمارے پاوں سے نہیں ٹکراتا آکر!!!

اور اگر اس طرح تو گھر میں تو ٹی وی بھی نہیں ہونا چاہیے، بات بتوں کی اور تصویروں کی تو ہے ہی مگر زرا اس بات پر بھی غور کیا جائے کے ہمارے ملک کا میڈیا ہمیں کیسے کیسے کمرشلز دیکھا رہا ہے اور کیسے کیسے ڈرامے دیکھا رہا ہے جس میں عورتوں کے سر پر دوپٹے تک نہیں اور پتلون، کوٹ پہنے ، پینٹ شرٹ پہنے پھرتی ہیں کیا یہ مسلمان ہیں اور ان کو دیکھنے والے مسلمان ہیں؟

-advertisement-

کشمیر کو تو چھوڑدو پاکستان کے نظریاتی سرحدوں پر حملہ ہوچکا ہے۔اور ہمیں اس طرف توجہ دینی ہو گی ۔

https://twitter.com/Ghaffar82372983/status/1205711259741671424?s=19
Tweet