ویڈیو: متعدد مشتبہ افراد عوامی مقامات پہ کروناوائرس پھیلاتے ہوئے۔

1078
https://www.facebook.com/539685396852512/posts/728534504634266/
Video: Suspicious people captured on CCTV cameras while spreading Coronavirus at Public places.

چائینیز حکومت کی جاری کردہ ویڈیو میں انکشاف ہوا کہ کیسے کروناوائرس سے متاثرمشتبہ افراد مہلک وائرس پھیلاتے ہوئے کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ۔ کچھ لوگوں کو عوامی مقامات پر کرونا وائرس پھیلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بعد اسے ایک سازش کا نام دیا جارہا ہے، ویڈیو وائرل۔

 چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس اب دنیا بھر میں پھیل گیا ہے۔ ابھی تک کی تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 1 لاکھ30 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 5 ہزا ر کے قریب ہے۔

مزید دیکھیں: چین نے کرونا وائرس کو شکست دے دی۔ چائینیز ڈاکٹر دوسرے ممالک کی مدد کیلئے روانہ

اسی دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ کچھ افراد عوامی مقامات پر کرونا وائرس پھیلانے میں مصروف ہیں۔

-advertisement-
https://www.facebook.com/108176150779097/videos/687131712115538/
Video: مشتبہ افراد عوامی مقامات پہ کروناوائرس پھیلاتے ہوئے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی کہا جا رہا ہے کہ ممکنا طور پر اس وائرس کے پھیلنے میں کچھ افراد یا کسی گروہ کا ہاتھ ہے۔ویڈیو میں مختلف افراد کو چین کے مختلف مقامات پرلوگوں پر کچھ چیز پھینکتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بعد لوگوں میں بیماری بہت زیادہ حد تک پھیل گئی۔

ماہرین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ ایک سازش کے تحت پھیلایا گیا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ دوسرے ممالک میں وائرس بھی اسی طرح پھیلا ہے۔ابھی تک اس معاملے میں کوئی حتمیٰ رپورٹ جاری نہیں کی۔ دوسری جانب کرونا وائرس نے اب چین کے بعد دیگر ممالک میں بھی اپنی تباہی مچا دی ہے۔

دنیا بھر میں لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں جس کے بعد ہر ملک کی حکومت کی جانب سے اسے کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس پر قابو نہیں پایا گیا۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی تک کوشش کرنے کے بعد بھی اس کی ویکسین تیار نہیں کی جا سکی۔ 

کرونا وائرس جہاں پوری دنیا کے لئے ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے، وہاں ہی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں کچھ افراد کو عوامی مقامات پر کرونا وائرس پھیلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔