اے اللہ ! ہمارے میناروں کو اذان اور مساجد کو قرآن کی آواز سے محروم نہ فرما۔ طیب اردگان

954
Tayyip Erdogan prayer for Muslim ummah

کرونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے بعد ہر جگہ انسانوں کے اجتماع پہ پابندی لگ چکی ہے۔ حتی کہ خانہ کعبہ میں بھی بڑے اجتماع، اور مساجد میں اجتماع پہ پابندی لگا دی گئی ہے۔ اور ایمان والوں کو تلقین کی گئی ہے کہ کوشش کریں نماز گھر میں پڑھیں۔

ان ہی حالات میں سوشل میڈیا پہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ جس میں ترک صدر طیب اردگان رب کے حضور آنسوؤں سے لبریز آواز میں دعا گو ہیں۔

https://www.facebook.com/358685831667208/posts/557854475083675/
Prayer of Tayyip Erdogan for the whole Muslim Ummah.

‏اے اللہ ! ہمارے میناروں کو اذان اور مساجد کو قرآن کی آواز سے محروم نہ فرما۔ اے اللہ ! تمام تعریفیں آپ کے لیے خاص ہیں، ہم تو فقط تیرے غلام اور پیروکار ہیں، ہم پر اپنا فضل، رحمتیں، برکتیں اور رزق کشادہ فرما دے۔ آمین یا رب العالمین۔ صدر رجب طیب ایردوان کی دعا۔