More

    Top Five Most Powerful Intelligence Agencies in 2018/ Urdu

    دنیا کی طاقتور ترین انٹیلی جینس ایجینسی کونسی ہے؟ یہ سوال اکثر لوگوں کے دماغ میں آتا ہے۔ ہر شخص کی خواہش ہو گی۔ کہ اسی کے ملک کا نام پہلے نمبر پہ آئے۔ لیکن جب دنیا بھر کی رینکنگ کی بات کی جائے۔ تو اس میں بہت سی باتوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ کسی ملک کا امیر ہونا، یا ڈیفینس بجٹ کا سب سے زیادہ ہونا اس بات کی گارنٹی نہیں کہ اس ملک کی آرمی اور انٹیلیجنس ایجینسی بھی سب سے طاقتور ہو گی۔

    ہر ملک جو فوج رکھتا ہے۔ وہ اپنی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کیلئے انٹیلیجنس ادارے بھی ضرور رکھتا ہے۔ جو کہ اسے اندرونی و بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھنے، اور ان خا بروقت تدارک کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
    حتی کہ بڑی سے بڑی فوج بھی، کوئی جنگ بغیر کسی مظبوط جاسوسی نظام کے نہیں جیت سکتی۔ نہ ہی دشمن کے وار کو ناکام بنا سکتی ہے۔ کیوں کہ اسے دشمن کے ارادوں اوع نقل و حمل کہ خبر ہی نہیں ہو پائے گی۔

    آپ نے اکثر ٹام کروز کی ہالی وڈ فلموں میں جاسوسی طرز کے ایکشن دیکھے ہوں گے۔ جہاں ایک آدمی پورے ملک کی سیکورٹی فورسز کو ناچ نچا رہا ہوتا ہے۔ اور ناقابل  یقین کرتب  اور کارنامے کر رہا ہوتا ہے۔  لیکن کیا اصل میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے؟؟  یقینا فلم کی دنیا اصل کا عکس ہو کر بھی حقیقت سے کافی دور ہی ہوتی ہے۔۔

    کونسی انٹیلیجنس ایجینسی دنیا کی سب سے بہترین ہے؟ اس بات کا فیصلہ کرنا آسان نہیں۔ رینکنگ کرتے وقت کسی بھی ایجینسی کی کارکردگی کے بہت سے زاویوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ جن میں،  اس ایجینسی کا بجٹ،  ایجینٹس کی تعداد، مہارت، اور کامیاب آپریشنز کو دیکھا جاتا ہے۔  آج ہم دنیا کی پانچ بہترین اور طاقتور ترین ایجینسیوں کا ذکر کریں گے۔

    Mossad,  موساد

    موساد اسرائیل کی انٹیلیجنس ایجینسی ہے۔ اس کا ہیڈکوارٹر،  تل ابیب  میں ہے۔ اس ایجینسی کا قیام 13 دسمبر 1949 میں ہوا۔ اس کے اہلکاروں کی انداز تعداد 1200 کے قریب ہے۔

    -advertisement-
     موساد  کو دنیا کی جدید ترین اور کامل مہارت والی ایجینسی سمجھا جاتا ہے۔ ستر اور اسی کی دہائیوں میں موساد مو دنیا کی دوسری طاقتور ترین ایجینسی گردانا جاتا تھا۔ اس کا مین فوکس ارب ممالک اور ان کی تنظیموں پہ ہے۔ سال 1981 میں عراقی ایٹمی ری ایکٹر پہ اسرائیل نے فضائی حملہ کع کے تباہ کر دیا اس آپریشن کو آپریشن اوپیرا /آپریش بیبلون کا نام دیا گیا ۔ یہ کامیاب اور پراثر آپریشن،  موساد کی رہنمائی میں ہی کہا گیا۔ اس کے علاوہ گزرے  سالوں میں اس ایجنسی نے فلسطینی جنگ آزادی کی تنظیم حماس کے سینکڑوں حملوں کو ناکام بنایا، یا ان کو ہونے  سے پہلے روکا۔
    موساد کے آپریشن اتنے خفیہ ہوتے ہیں،  کہ اس ایجینسی کی موجودگی کا پتہ لگانا ایک مشکل ترین کام ہے

    4:FSB RUSSIA. 

    اس ایجینسی کا قیام،  12 اپریل1995 میں ہوا۔ اور اس کا ہیڈکوارٹر،  ماسکو روس میں ہے۔  ایک اندازے کے مطابق اس آرگنائزیشن میں 3 لاکھ سے زیادہ اہلکار کام کرتے ہیں۔  لفظ “ایف ایس بی” فیڈرل سیکورٹی بیورو کا مخفف ہے۔ یہ ایجینسی،  بدنامہ زمانہ کے جی بی کی جدید فارم کہلائی جا سکتی ہے۔ کے جی بی کوجنگی جرائم کی بنا پہ 1991 میں ختم کر دیاگیا تھا۔

    اس ایجنسی کا بنیادی مقصد، داخلی سیکورٹی کے معاملات کو دیکھنا ہے  لیکن اس کے علاوہ یہ ایجینسی معاشی و سماجی رابطوں اور ملک میں سیاسی استحکام قائم رکھنے پہ دھیان بھی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ داخلی و سرحدی سیکورٹی معاملات کو یقینی بناتی ہے۔ گزشتہ سالوں میں اس کی شاندار پرفارمنس کی بنا پہ یہ چوتھے نمبر پر آ چکی ہے۔

    3: MI6 UNITED KINGDOM 

    ایم آئی سکس، بہت مشہور انٹیلی جینس ایجینسی ہے۔ آپ نے اکثر فلموں میں بھی اس کا نام ضرور سنا ہو گا۔ یہ ایجینسی یونائیٹڈ کنگڈم(برطانیہ) کی بنیادی انٹیلیجنس ایجینسی ہے۔ اس کا قیام 1909 میں ہوا۔ اس طرح یہ دنیا کی سب سے پرانی انٹیلی جینس ایجینسی سمجھی جا سکتی ہے۔ 
    اس کا ہیڈکوارٹر ایس آئی ایس بلڈنگ لندن میں ہے۔ اس بلڈنگ کو ایم آئی سکس بلڈنگ بھی کہا جاتا ہے۔ لفظ ایم آئی سکس،  ملٹری انٹیلیجنس سیکشن چھ کا مخفف ہے۔ اس کا بنیادی مقصد برطانوی حکومت کی ہدایات پہ خفیہ انٹیلیجنس آپریشنز کو سرانجام دینا ہے۔ 
    یہ ایجینسی جنگ عظیم اول اور دوئم میں بھی حصہ لیتی رہی۔  اس کے علاوہ سرد جنگ اور بہت سی دوسری جنگوں میں حصہ دار رہی۔ ایم آئی سکس بلڈنگ کو جیمز بانڈ کی دو فلموں میں بھی دکھایا گیا۔

    2: CIA.

    ہماری طاقتور ترین ایجینسیوں کی لسٹ میں،  مشہور زمانہ سی آئی اے کا نمبر دوسرا ہے۔ امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کا قیام 18 ستمبر 1947 کو ہوا۔ اس کا ہیڈکوارٹر فیئر فیکس کاؤنٹی، ورجینیا میں ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق،  سی آئی اے میں 21،575 اہلکار کام کرتے ہیں ۔ دنیا کی سب سے زیادہ آپریشنل بجٹ رکھنے والی اس تنظیم کا ذکر ٹی وی شوز اور فلموں میں سب سے زیادہ آتا ہے۔ اس حساب سے یہ کرہ ارض کی سب سے مشہور انٹیلی انٹیلی جینس ایجنسی ہے۔
    ان کے چند بیرونی آپریشن اربوں ڈالر تک بھی پہنچے۔  ان ہی آپریشنز میں ایک آپریشن سائیکلون ہے۔ جو انہوں نے پاکستانی آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ یہ آپریشن روس کے افغانستان حملے کے وقت شروع ہوا۔ جس میں سی آئی اے مالی و لاجسٹک مدد فراہم کرتی رہی۔ آپریشن کا مقصد روس کے افغانستان میں قبضے کو ناکام بنانا تھا۔ اس آپریشن کے آخری سالوں میں سالانہ اخراجات 600 ملین ڈالرز سے بھی زیادہ تھے۔
    یہ آپریشن نہ صرف بہت مہنگا ثابت ہوا۔ بلکہ اس کو کامیاب ترین انٹیلی جینس آپریشن کہا جاتا ہے۔ اسی کے نتیجے میں روس افغانستان میں بدترین ناکامی سہہ کر ٹکڑوں میں تقسیم ہوا۔ اور طاقت کا توازن امریکہ کے حق میں ہو گیا۔
    پرل ہاربر پہ جاپانیوں کے حملے کے بعد اس ایجینسی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کیونکہ وہ حملہ اتنا اچانک تھا،  کہ امریکیوں کو آخری لمحات تک خبر نہیں ہوئی۔ یہاں تک کہ ان پہ آگ برسنے لگی۔
    ماضی قریب میں، سی آئی اے بہت سے منفی سکینڈلز کی ذد میں آتی رہی۔  ان پہ الزام ہے، کہ یہ لوگوں سے جاسوسی معلومات حاصل کرنے کیلئے ان کی ذاتی زندگیوں میں دخل اندازی کرتے رہے۔ اور عام امریکی شہریوں کی ذاتی معلومات ،قانون کے خلاف کام کر کے حاصل کرتے رہے۔

    1: ISI Pakistan 

    اب ہم ذکر کریں گے،  دنیا کی طاقتور ترین ایجینسی کا۔ یہ ایجنسی،  پاکستان کی ایس آئی ہے۔
    حیرت انگیز طور پر دنیا میں سب سے کمترین بجٹ رکھنے والی یہ ایجینسی سال 2013 سے،  پہلے نمبر پہ آ رہی ہے۔
    اس ایجینسی کا قیام 1948 میں عمل میں آیا ۔ آئی ایس آئی ” انٹر سروسز انٹیلیجنس ” کا مخفف ہے۔
    شروع میں اس ایجینسی کا بنیادی مقصد،  پاکستان ملٹری کی تینوں برانچوں میں کار آمد معلومات کے ردوبدل کے نظام کو وضع کرنا تھا۔ لیکن۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، یہ ایجینسی جاسوسی اور انٹیلیجنس کی فیلڈ میں مہارت حاصل کرتی گئی۔
    اس ایجینسی کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد،  پاکستان میں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں آئی ایس آئی کے فیلڈ ایجنٹس کی تعداد 10،000 سے بھی زیادہ ہے۔ 
    لیکن آج تک کسی کو سہی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔ اس ایجینسی کو پاکستان میں قانون سے بالاتر سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ ان کی پالیسیاں دوسرے سرکاری اداروں کے طریقہ کار سے ہٹ کر بنائی جاتی ہیں۔
    آئی ایس آئی کا بنیادی رول،  اندرونی و بیرونی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔ اس کے علاوہ ملکی و بین الاقوامی سیاست و حالات کا تجزیہ کر کے پاکستان آرمی کو ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
    علاقائی امن و استحکام میں آئی ایس آئی کا بنیادی کردار رہا ہے۔ پہلے روس افغانستان کی جنگ۔ اور 9/11  کے بعد کے حالات میں یہ ایجینسی سب سے زیادہ متحرک رہی ہے۔
    دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اس ایجینسی کی بےمثال کارکردگی ہی اس ایجینسی کو دنیا کی طاقتور ترین ایجینسی کے رتبے پہ فائز کرنے کا سبب بنی۔ 
    گزشتہ سالوں میں آئی ایس آئی نے سب سے زیادہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ جن میں 9/11  حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔
    اس کے علاوہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاری ملٹری آپریشن کی کامیابی کا بنیادی سبب اسی ایجینسی کی کارکردگی ہے۔ 
    اس کے علاوہ افریقہ کے جنگ زده علاقوں میں اس ایجنسی کا اثر و رسوخ دنیا کی کسی بھی طاقت سے زیادہ ہے۔ کیونکہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانی فوجیوں کی ہی ہے۔  لہذا وہاں کی بہت سی خانہ جنگیوں میں امن امان بحال کرنے کیلئے آئی ایس آئی کا اثر و رسوخ ہی استعمال ہوا۔
    افغان جنگ،۔ کشمیر میں جاری جنگ آزادی، بوسنیا و سربیا کا مسئلہ،  اور روس سے آزاد ہونے والی بہت سی ریاستوں کی جنگ آزادی میں،  آئی ایس آئی سب سے زیادہ ایکٹو رہی۔
    سب سے حیرت انگیز بات جو آئی ایس آئی کو دنیا کی طاقتور ترین ایجینسیوں سے ممتاز کرتی ہے ، وہ یہ ہے کہ۔آج تک اس ایجینسی کا نہ ہی کوئی ایجنٹ بیرونی سرزمین پہ پکڑا گیا ۔ نہ ہی کبھی باغی ہوا۔۔

    Read some surprising facts about ISI.