گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر نے پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی

862

مقامی میڈیا اور  عالمی سوشل میڈیا گروپس کے دباؤ پر  حکومت نے ایک اور یوٹرن لے لیا اور نئے سوشل میڈیا قانون پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ایشیائی انٹرنیٹ کولیش گروپ (اے آئی سی) نے سوشل میڈیا ریگولیش کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین پر عمل اے آئی سی کے لیے مشکل ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=i3_V6QCEjq8

خط کے مطابق اِن قوانین سے عام صارف اور کاروباری حضرات بھی متاثر ہوں گے جبکہ گوگل، فیس بک اور ٹوئٹرسروس بند ہونے سے 7 کروڑ صارف متاثر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 15 فروری کو ایشیائی انٹرنیٹ کولیشن گروپ کے نئے سوشل میڈیا قوانین پر لکھے گئے سخت تحفظا

-advertisement-

کے خط اور ملک میں صحافتی اور سوشل میڈیا تنظمیوں کے احتجاج کے بعد وزیراعظم نے ان قوانین پر نظرثانی کی ہدای کی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے نئے سوشل میڈیا قوانین پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے سوشل میڈیا قوانین پر نظرثانی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لیے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو 2 ہفتوں میں وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔