اوے کیمرے کی طرف دیکھو ،امداد دینے والے کا خاتون کو حکم

777
https://www.facebook.com/1287054257990452/posts/3403971479632042/
Video of a shameless person.

کروناوائرس کی وباء کے دوران، وباء سے بھی زیادہ دردناک حالات ان غریبوں کے ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار سے محروم ہیں۔ جمع پونجی اتنی بھی نہیں کہ بنا کام کے ایک دن بھی گھر بیٹھے کھا سکیں۔

ان حالات میں بہت سارے خدا ترس لوگ مدد کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے علاوہ کچھ لوگ انتہائی کمینگی کے مظاہرے میں ان مجبور لوگوں کی عزت نفس سے بھی کھیل رہے ہیں۔ ایک ڈبہ راشن پہ چار چار لوگوں کی سیلفیاں اور ایسی ہی بہت سے باعث شرمندگی حرکات۔

اللہ پاک کسی انسان کو کسی انسان کے آگے مجبور نہ کرے۔ آمین یا رب العالمین۔