WAYS TO WIN PEOPLE | People Skills URDU

1154

فرض کریں ایک طرف آپ ہیں۔ اور دوسری طرف کامیابی یا آپ کی منزل ہے۔ آپ کے اور آپ کی کامیابی کے درمیان ایک اور چیز ہے جو ہمیشہ رہے گی۔

 وہ چیز ہے لوگ، چاہیے وہ آپ کے ٹیم ممبر ہوں، کسٹمر ہوں، دوست ہوں یا فیملی۔

اسی لیے اگر آپ اپنی پیپل سکلز ” لوگوں کے ساتھ ڈیلنگ کرنا” اچھا کر لو گے۔ تو یہ بیچ والے لوگ آپ کی کامیابی کو آپ کیلئے مزید آسان کر دیں گے۔ اور گرتے وقت یہی لوگ سہارا بن کر آپ کو آگے کامیابی کی طرف پھر سے دھکیلیں گے۔

People skills
Friends and Family is important in our Life and success.

لیکن اگر آپ ان لوگوں کو ناخوش کرتے ہو۔ ناراض کرتے ہو، یا خود سے مایوس کر کے دور کرتے ہو۔ تو ایک تو آپ اکیلے ہو جاؤ گے۔ دوسرا ان میں سے ہی کچھ لوگ آپ کے اور آپ کی کامیابی کے درمیان روڑے اٹکانے والے بن جائیں گے۔

اس لیے یہ بہت ضروری ہے، کہ ہم نے ان لوگوں سے ڈیل کرنا ہے۔ اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ یہی لوگ ہماری سائیڈ پہ رہیں۔ نا کہ مخالفت میں۔ کیونکہ کئی بار پیسے سے بھی زیادہ طاقتور چیز اپنوں کا سہارا، ان کا ساتھ اور انکی دی گئی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

-advertisement-

جس کے پاس جتنے زیادہ لوگوں کی سپورٹ ہوتی ہے۔ وہ اتنا ہی جلدی طاقتور بنتا ہے۔ مثال کے طور پہ، سیاست دان، بزنس مین، سلیبریٹیز اور اس طرح کے لوگ دیکھ لیں۔

Techniques to Improve Your People Skills.

آج ہم ایسی ہی پیپل سکلز کے بارے میں کچھ لکھیں گے۔

پہلا فارمولا ہے: 30 سیکنڈ رول ( The Thirty Seconds Rule).

ایک مشہور ماہر نفسیات نے کچھ تھکے ہوئے بچوں پہ ایک تجربہ کیا۔ اس نے چند بچوں کی تعریف کی۔ اور دوسری طرف جا کردوسرے چند بچوں کو برا بھلا کہا۔  اس کے بعد اس نے دیکھا کہ جن بچوں کی اس نے تعریف کی تھی۔ ان بچوں میں انرجی لیول ایک دم بڑھ گیا۔ ان کی تھکان بھی کم ہو گئی۔ اور سیکھنے کی صلاحیت اور ارتکاز میں خاطر خواہ اضافہ نظر آیا۔

جبکہ دوسرے بچے جن کو اس نے ملتے ہی برا بھلا اور سخت سست کہا تھا۔ ان کی تھکان میں اضافہ اور حالت میں مزید بیزاری و پژمردگی آ گئی۔  تعریف اور سراہا جانا ایسا فیکٹر ہے۔ جو صرف صنف نازک کی ہی نہیں ہر انسان کو اچھا لگتا ہے۔ اور برا بھلا سننا ہمیں مزید مایوس کرتا ہے۔ بے شک کسی سے بےعزتی کروا کر تجربہ کر لیں۔  اچھا سمجھ گئے تو رہنے دیں۔



People skills
Image: Flickr.

میں ایک لڑکی کو جانتی ہوں۔ جس کو بہت سے لوگ نا پسند کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے۔ کہ وہ جب بھی کسی سے ملتی ہے۔ تو زیادہ تر منفی باتیں کرے گی۔ او یار یہ تمہارے بالوں کو کیا ہوا۔ یہ کپڑے اتنے کھلے پہنےہیں،  کیا کسی اور کے ہیں۔ یا ایسی بلا بلا۔  اب اس کی اس عادت کی وجہ سے لوگوں نے اس سے دور دور ہی رہنا شروع کر دیا۔ کہ  چلو یار وہ دماغ کی لسی آ رہی ہے۔

جب کہ دوسری طرف کوئی ایسا بندہ، جو لوگوں سے ملتے وقت مثبت اور اچھے کمنٹس دے۔ آپ کی اچھائی بیان کرے۔ منفی باتوں سے۔ آپ کی شخصیت و چیزوں پہ اعتراضات اٹھانے کی بجائے ان کو اچھا کہے۔ وہ بندہ سب کو پسند آتا ہے۔  اور یہی 30 سیکنڈ والا فارمولا ہے

مثبت بات کریں۔

Source: Pexels.com

جب بھی آپ کسی سے ملو تو  اس سے مثبت بات کرو۔ بعد میں اگر کوئی برائی نظر آ رہی ہو، تو ہلکے پھلکے دوستانہ انداز میں بتائی جا سکتی ہے۔ ورنہ چھوٹی سی بات کو نظرانداز کر دینا ہی بہتر ہے۔

اس عادت کی وجہ سے لوگ آپ کی کمپنی اور موجودگی کو پسند کرنے لگیں گے۔

زندگی میں پراعتماد بننے کے سنہری اصول۔

لوگوں کو احساس دلائیں کہ وہ اہم ہیں۔ اور آپ کو انکی ضرورت ہے۔ ( Let People Aware, That They are Important for You).

اگر آپ کہیں جا رہے ہیں ۔ اور کسی سے راستہ پوچھتے ہیں۔ تو آپ نے نوٹ کیا ہو گا۔ کہ لوگ اپنا کام چھوڑ کر آپ کو راستہ سمجھائیں گے۔ ” ایسے جانا ہے، ادھر مڑنا ہے وغیرہ” اور اگر وہ دیکھیں کہ آپ کنفیوز ہو رہے ہیں۔ تو وہ اور زیادہ کوشش سے آپ کی مدد کی کوشش کریں گے۔ کئی بار یہ بھی ہو گا۔ کہ آپ راستہ کسی ایک سے پوچھ رہے ہوں تو ساتھ سے گزرنے والا دوسرا تیسرہ بندہ بھی مدد کرنے لگے گا۔

اس کی وجہ مددگار ہونے سے زیادہ یہ ہے۔ کہ اس سے انسان کی تھوڑی سی ایگو بلند ہوتی ہے۔ لوگوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کو ایسی چیز پتہ ہے جوآپ کو نہیں پتا،۔ یعنی راستہ۔ انہیں یہی احساس آپ کی مدد کرنے پہ اکساتا ہے۔ کہ آپ ضروت مند ہو ۔اور آپ کو انکی ضرورت ہے۔

لوگوں کو اس بات کا احساس دلانا کہ، آپ کو انکی ضرورت ہے۔ آپ کے قریب کرتا ہے۔  یہی فرق ہے ایک نارمل لیڈر اور ایک گریٹ لیڈر میں۔ ایک نارمل لیڈر سمجھتا ہے کہ لوگوں کو اس کی ضرورت ہے۔ جبکہ ایک بڑا لیڈر اس بات پہ یقین رکھتا ہے۔ کہ اسے لوگوں کی ضرورت ہے۔  اور وہ لوگوں کو اس بات کا احساس دلاتا رہتا ہے۔ کہ ہاں آپ لوگ میرے لیے اہم ہو۔ اس سے لوگ خوش بھی رہتے ہی ۔ اس کا کام زیادہ محنت اور ولولے سے کرتے ہیں۔ اور فائدہ دیتے ہیں۔

یادگار لمحات تعمیر کریں. Build The Memories.

People skills
Source: Pixabay.





تاج محل جیسی یادگار بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں پہ میرا مطلب ہے کہ لوگوں کے ساتھ یادیں تعمیر کریں۔  ایک مثال ہے۔ آپ کسی ایسے دوست سے ملے ہو، جس کے ساتھ ماضی میں آپ کا وقت گزرا ہو۔ تو بیٹھ کر ماضی کے اکٹھے گزرے وقت کو یاد کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ کیا آپ کا کوئی ایسا بچپن کا دوست ہے، جس کے ساتھ مل کر آپ نے لوگوں کی ڈوربیل بجائی ہو اور پھر اکٹھے بھاگے ہو؟ یا کسی کے تالے میں چھپ کر ایلفی ڈالی ہو۔ یا کسی کے گھر / باغ/ کھیت سے امرود ، مالٹے، گاجریں توڑ کر چھپ کے کھائی ہوں؟

اب اگر کبھی وہ دوست پھر سے ملے تو اس کے ساتھ بیٹھے باتیں کرتے ان یادوں کا ذکر کرنا کیسا لگتا ہے؟؟  کیا ان یادوں کی وجہ سے آپ کی اس سے دوستی اور زیادہ مظبوط نہیں ہوتی ؟۔

میرا پوائنٹ آپ سمجھ گئے ہوں گے۔ یادیں تعمیر کرنا گھر بیٹھے، انٹرنیٹ،  فیسبک یوٹیوب استعمال کر کے ممکن نہیں۔  اس کیلئے آپ کو لوگوں سے ملنا ہو گا۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا ہو گا۔ کہیں آنا جانا ہو گا۔ اور یہی چیز آپ کا لوگوں کے ساتھ تعلق گہرا اور مظبوط کرے گی۔  جتنا گہرا تعلق ہو گا۔ ان لوگوں سے آپ کو زندگی میں اتنی زیادہ سپورٹ ملے گی۔ اور یہی چیز کامیابی کی ایک اہم ضرورت ہے۔

Compliment Others In front of Others.

ایک امریکی وارشپ کا کیپٹن ایمبریو شاٹ اپنے وقت کا سب سے بڑا نیوی لیڈر مانا جاتا تھا۔ اس کے جہاز کی مالیت 1 ارب ڈالر کے قریب تھی۔  اس کیپٹن نے اپنے جنگی جہاز پہ کام کرنے والے سولجرز اور سیلرز کا پرفارمنس لیول 28 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دیا۔

اس نے یہ سب ایسے کیا کہ جب اس نے جہاز کی کمان سنبھالی۔ تب تک ہر سال اس جہاز پہ کام کرنے والے سب سے اچھے 15 سولجرز خو بیسٹ پرفارمنس کا میڈل دیا جاتا تھا۔ اس نے آتے ہی یہ تعداد 15 سے بڑھا کر 115 کر دی ۔ وہ اپنے جہاز کے فوجیوں کی دوسرے فوجیوں کے سامنے تعریف کرتا میڈل دے کر ۔ انہیں احساس دلاتا گیا۔ کہ تم لوگوں کی پرفارمنس بہت زیادہ اچھی ہے۔ جس سے فوجیوں اور ملاحوں کے ولولے میں اضافہ ہوا۔ اور انہوں نے میڈل کیلئے مزید محنت سے کام کرنا شروع کر دیا۔  اور وہ بطور کیپٹن اپنے جہاز کے فوجیوں کیلئے اور باقی نیوی میں سب سے بہترین کیپٹن بن کر ابھرا۔

آپ بھی یہی طریقہ اختیار کر کے لوگوں کو اپنے قریب اور زیادہ کار آمد بنا سکتے ہیں۔  لوگوں کی تعریف زیادہ سے زیادہ دوسرے لوگوں کے سامنے کریں۔ اس کی وجہ سے ایک تو لوگ آپ کو پسند کرنے لگیں گے ۔ دوسرا یہ کہ وہ آپ کے انکے بارے میں ادا کیے گئے تعریفی کلمات پہ قائم رہنے کی کوشش کریں گے۔

صحیح موقع پہ صحیح بات۔

People skills
Source: .



اوپر میں نے جو چار باتیں بتائی ہیں۔ کوئی شخص وہ یاد کر لے۔ اور پھر کسی میت پہ جائے۔ وہاں جا کر میت کے ورثاء کو ملے اور بولے  واہ یار کیا خوبصورت شرٹ پہنی ہے تم نے۔  تو کیا یہ ٹھیک ہو گا؟؟؟  یہاں یہ سبق یاد رکھنے کا ہے۔ کہ آپ کتنی بھی سہی بات بولتے ہو۔ اس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ وہ بات صحیح موقع پہ بولو۔

کچھ لوگ جب دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص غلط کر رہا ہے ۔ تو وہ فورا اس  کو ٹوک دیتے ہیں۔ اور لوگوں کے سامنے یا ایسے موقع پہ ٹوک دیتے ہیں۔ کہ اگلا بندہ بجائے اپنی غلطی سدھارنے کے چڑ کر الٹا آپ سے الجھ جائے گا۔ اس نے اگر اپنی غلطی درست کرنی بھی ہوئی۔ تو وہ آپ کی وجہ سے اٹھائی گئی شرمندگی کے باعث پھر سے اس غلط پہ اڑ جائے گا۔ لہذا کچھ موقع پہ کچھ بھی نہ بولنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

By: Ayesha Malik.

Also Read, 7 Things you Should never search on Google.
اگر تحریر کارآمد لگی ہو تو نیچے موجود شیئر بٹن پہ کلک کر کے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔ شکریہ۔ نیچے موجود گھنٹی کے نشان کو دبا دیں، تاکہ ہر نئے پوسٹ کا نوٹیفکیشن آپ کو ملتا رہے۔