رات گزارو، ہمیں راضی کرو اور زیادتی کے جھوٹے مقدمات لوگوں پہ بنواؤ ورنہ۔

790
https://youtu.be/fqq8IyWlGnM
Video: Ladies from Lodhran accuse SHO for forcing them and act against their will

“رات گزارو، ہمیں راضی کرو اور زیادتی کے جھوٹے مقدمات لوگوں پہ بنواؤ، یہ الزام لگایا ہے لودھراں کی دو خواتین نے تھانہ سٹی لودھراں کے تھانیدار سب انسپکٹر مقبول، سپاہی رانا عدنان اور ان کے ساتھیوں پہ”۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں 2 خواتین ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ بیٹھے روتے ہوئے بیان دے رہی ہیں، اور میڈیا و سوشل میڈیا سے مدد کی اپیل کر رہی ہیں۔

https://www.facebook.com/UrduNewsOffical/videos/527833507928432/
VIDEO: Females from Lodhran accuse Sub-Inspector Maqbool and companions.

خواتین نے الزام لگایا ہے کہ تھانہ سٹی لودھراں لا تھانیدار سب انسپکٹر مقبول اور اس کے ساتھی ان خواتین کو ان کے ساتھ ناجائز تعلقات بنانے، دوستی کرنے اور لوگوں پہ الزامات لگا کر جھوٹے مقدمات بنانے کیلئے مجبور کر رہے ہیں۔

خواتین کا کہنا تھا کہ انکار کرنے یا ان کا فون نہ اٹھانے پہ تھانیدار مقبول اور اس کے ساتھی زبردستی ان کے گھر میں گھس آتے ہیں اور آ کر توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ موبائل فون اور گھر کی دیگر چیزیں بھی اٹھا کر لے جاتے ہیں۔

-advertisement-

خواتین نے روتے ہوئے وزیراعلی پنجاب اور اعلی حکمرانوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

تاہم خواتین کی ویڈیو وائرل ہونے پہ پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے وضاحت دی گئی۔

پنجاب پولیس نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ “‏‎اس وقوعہ کا مقدمہ نمبر 528/19 بجرم 376 ت پ درج ہوا۔تفتیش میں تینوں ملزمان کاڈی این اے بھی کروایا گیا۔ جوکہ میچ نہ ہوا۔ مدعیہ کے ایس ایچ او پر الزامات کے حوالے سے بھی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خلاف ضابطہ عمل کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی”۔