پشاور کی نوجوان لڑکی 3 سال سے پنجاب میں قید،ویڈیو خون کے آنسو رلا دے گی

1317
Young Girl from Peshawar in Punjab, Appeals for help

کمالیہ؛ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کمرے میں قید خاتون مدد کی اپیل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

مزید دیکھیں؛ سندھ میں جج نے نوجوان لڑکی کو اپنے چیمبر میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کمرے میں انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں ہے اور مدد کی اپیل کر رہی ہے۔

قیدی لڑکی نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کہا “تین سال سے اس گھر میں رکھا ہوا ہے، میرے ساتھ چھوٹے بچے بھی ہیں، تین سال ہوگئے مجھے اس گھر میں قید کیا ہوا ہے، ہر وقت اللہ سے مدد مانگتی ہوں۔”

ویڈیو شیئر کرنے والے شخص کے مطابق ’ خاتون کو پنجاب کے تھانہ صدر کمالیہ خان چک کی حدود میں قید رکھا گیا ہے ، خاتون کا تعلق پشاور سے ہے اگر کوئی ایسا بندہ ہے جو اس خاتون کی مدد کر سکے تو ثواب کی نیت سے اس کار خیر کا حصہ بنے۔ مزید دیکھیں؛ پرائیوٹ ڈاکٹر نے آنکھ کے چھوٹے سے آپریشن میں کم عمر لڑکی کی جان لے لی۔