سرگودھا کے نواحی علاقے بھیرہ میں بزرگ پر بدترین تشدد

1158
سرگودھا کے نواحی علاقے بھیرہ میں بزرگ پر بدترین تشدد
Image:سرگودھا کے نواحی علاقے بھیرہ میں بزرگ پر بدترین تشدد

‏سرگودھا کے نواحی علاقے بھیرہ میں بزرگ پر بدترین تشدد ۔بااثر خاتون بزرگ شہری پر تشدد کروارہی ہے۔
بزرگ شہری کے گلے میں پھندہ ڈال کر بھی اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تشدد کرنے والے ہنٹروں ، ٹانگوں اور گھونسوں سے بزرگ شہری پر تشدد کر رہے ہیں۔ ۔

https://youtu.be/wgLegZpLRjg
Video: Old man was tortured in Sargodha by influential people.

پنجاب کے شہر بھیرہ میں بزرگ شہری پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ۔ ‏انسانیت مر نا گئی یہاں پرسنا ھے یہ کوئی زمین کا تنازعہ ھے بھیرہ کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیابیشک قصور وار ہو یہ بزرگ لیکن یہ جاہل لوگ تو تمام حدیں پار کر گئےشاید اور الفاظ نہیں میرے پاس۔‎ بھیرہ کے نواحی چارہ گاہ میں گھاس کاٹنے پر بزرگ شہری پر خاتون ۔بدمعاش کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شدید تشدد۔

بزرگ شہری پر بہمانہ تشدد ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا
ایس ڈی پی او بھلوال سرکل سےوقوعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
پولیس بزرگ شہری سے مسلسل رابطہ میں ہے۔

مسمی محمد نواز کوئی بھی قانونی کاروائی کروانے سے تاحال گریزاں ہے۔ محمد نواز پرتشدد سابقہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

-advertisement-

پولیس آئندہ اس قسم کے وقوعہ سے بچنے کےلئے قانونی لائحہ عمل اختیار کرے گی ۔ (ترجمان سرگودہا پولیس)

پچھتر سالہ بزرگ شہری نواز داندی کھیتوں سے گھاس کاٹ رھا تھا کہ خاتون اسلحے سمیت پہنچ گئی اور بزرگ شہری کو زمین پر گرا کر ڈنڈوں اور ہنٹروں سے لہو لہان کر دیا۔ افراد نے ڈنڈوں سوٹوںُ اور ہنٹروں کی بارش کردی، بااثر خاتون اسلحہ برادر افراد کے ساتھ مل کر بزرگ پر تشدد کرتی رہی اور کوئی راہگیر اسلحہ کے خوف سے بچانے نہیں آیا۔

Tweet