How to stop negative thinking / In Urdu

1746

Stop Negative thinking and Live Your life.

زندگی کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے ہماری زندگی کو ایک امتحان کے طور پر ہمیں دیا ہے. اور کامیاب وہی ٹھہرتا ہے۔ جو اس امتحان کو صبر محنت اور برداشت سے حل کرتا ہے۔ ہماری زندگی میں بہت سارے مسائل ہوتے ہیں۔ ان کا تعلق تعلیم صحت ،ریلشن شپ، فیملی، دوستوں ،کاروبار، روزگار وغیرہ کوئی بھی ہوسکتا ہے۔ یہ مسائل ہمارے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ اگر ہم ان کے بارے ضرورت سے زیادہ سوچ کر پریشان ہو جائیں۔ اور منفی رویہ اختیار کر لیں۔

How to Stop negative thinking
Image Source.

اگر ہماری زندگی میں ہمارے ساتھ کوئی برا حادثہ پیش اتا ہے۔ اور یم چاہتے ہیں۔ کہ ہم اس سوچ سے نکلیں۔ مگر کوشس کے باوجود بھی وہ سوچیں پیچھا نہین چھوڑتیں۔ ہم کو سمجھ نہیں آتی کہ اس سے باہر کیسے نکلیں۔ سوال یہ ہے۔ کہ ان مسائل کا سامنا تو سب کو ہوتا ہے۔ مگر ان کے نتیجے میں ہماری شخصیت میں پیدا ہونے والے منفی اثرات سے کیسے بچا جائے۔
ہماری زندگی جا تو ایک سمت میں رہی ہے۔ مگر وہ تین حصوں ماضی، حال اور مستقبل پر مشتمل ہوتی ہے۔

ماضی کو ہم پیچھے مڑ کر دیکھ سکتے ہیں۔ مگر مستقبل کو نہیں دیکھ سکتے، کہ کیسا ہو گا ۔ اسی طرح ہم اپنی ماضی میں ہونے والی غلطیوں کو نہیں بدل سکتے۔ مگر ان غلطیوں سے رہنمائی حاصل کرکے اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔ اور مستقبل میں انہیں سنوار سکتے ہیں

-advertisement-

مگر صورتحال خراب کب ہوتی ہے۔ جب ہم اپنے برے تجربات اور ماضی سے نکلنے کی کوشش ہی نہیں کرتے ہیں۔ اور اپنے حال اور مستقبل کو بھی اس ماضی کی وجہ سے برباد کر لیتے ہیں۔ ہمارا مستقبل دو قسم کا ہوسکتا ہے۔

برا مستقبل

جب ہم مستقبل کے بارے صرف خواب سجاتے ہیں۔ اور عملی طور پر کچھ نہیں کرتے ہی ۔

شاندار مستقبل

جب ہم اپنے ذہن سے منفی سوچوں اور پریشانیوں کو نکال کر عملی اقدامات کرتے ہیں۔

اچھا مستقبل تب ہی ممکن ہے۔ جب ہم ماضی کی بری یادوں سے نکلیں گے۔ کیونکہ یہ صرف وقت کا ضیاع کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

How to Stop negative thinking 

منفی سوچوں سے مندرجہ ذیل طریقے سے قابو پایا جاسکتا ہے۔

اپنے آپ کو مصروف رکھیں

کوشش کریں، کہ اپنے آپ کو مصروف کریں۔ صبح جلدی جاگیں، اور تھوڑی دیر سکون سے بیٹھ کر اپنے دن کے لیے ایک لسٹ بنائیں۔ اور وہ لسٹ تین حصوں پر مشتمل ہو۔

  • نمبر ایک ضروری کام جو کرنے ہیں
  • نمبر دو کوئی مشاغل جس سے آپ کس دماغ فریش رہتا ہو
  • اور نمبر تین کوئی بھی نیا کام سیکھیں۔
  • اس طرح جب آپ اپنے آپ کو مصروف رکھیں گے تو منفی سوچیں آپ کے پاس بھی نہیں آئیں گی۔
How to Stop negative thinking
Image Source. 

اپنے آپ سے سوال پوچھیں۔

تنہائی میں بیٹھیں، اور اپنے آپ سے سوال پوچھیں کہ میرے پریشان ہونے سے کیا میرے مسائل حل ہو رہے ہیں، یا جو نقصان ہوا وہ پورا ہو گا۔ مثال کے طور پر آپ کو کسی نے ریجیکٹ کر دیا ہے۔ یا کوئی آپ کو چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ اور آپ ہر وقت اس بارے میں سوچتے رہو گے۔ اور اپنی لائف کی ساری روٹین اس ایک شخص کی وجہ سے برباد کر لو گے۔ تو اس سے کسی اور کو تو کوئی فرق نہیں پڑنا۔ ہاں آپ کا ہی صرف نقصان ہونا ہے۔ اس کی بجائے آپ تنہائی میں بیٹھ کر ٹھنڈے دماغ سے ان وجوہات کو ڈھونڈیں۔ جن کی وجہ سے آپ کو ریجیکٹ کیا گیا۔ اور اگر آپ میں کوئی خامی یا کوتاہی نکلتی ہے۔ تو اسے سہی کر کے آگے بڑھیں۔ اور سوچیں کہ خدا کی دنیا کتنی بڑی ہے۔

فیملی کو وقت دیں۔

Stop negative thinking
Image Source. 

ڈپریشن سے نکلنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے۔ کہ اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اچھا وقت گزاریں۔کوئی پکنک پارٹی ارینج کریں۔ گھومنے پھرنے جائیں۔ مووی پلین کریں۔ غرض کچھ بھی ایسا کریں۔ کہ اپنی فیملی کے قریب ہو سکیں۔ اور منفی خیالوں سے دور رہ سکیں۔ کیونکہ جتنا آپ تنہا رہیں گے۔ اتنا دماغ زیادہ سوچے گا۔

ورزش کا معمول بنائیں۔ 

صبح جلدی جاگنا اور اچھی مارننگ واک اور ہلکی پھلکی ورزش دماغ اور جسم دونوں پر اچھے اثرات ڈالتی ہے۔ تازہ ہوا میں بیٹھ کر مراقبہ کریں۔ آنکھیں بند کر کے لمبے لمبے سانس لے کر دماغ کو ساری منفی سوچوں سے آزاد کریں۔

حقیقت کو تسلیم کریں 

اپنے دماغ میں یہ سوچ بنا لیں۔ کہ اس دنیا میں کچھ بھی پرفیکٹ نہیں ہے۔ اپنی کمزوریوں اور کمیوں کو قبول کرنا سیکھیں۔

اگر ایک دفعہ آپ ناکام ہو گئے ہیں۔ تو اس جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ کہ اگلی دفعہ پہلے سے کی گئی غلطیوں کو نہیں دہرانا۔ اور جو چیز میرے لیے نہیں بنی اس کے پیچھے وقت نہیں بر باد کرنا ہے۔

 اچھی سوچ رکھنے والے لوگوں کی صحبت اختیار کریں۔

ایک تو آپ پریشان ہوں۔ زندگی سے مایوس ہوں۔ اور اوپر سے ایسے شخص کے پاس جائیں۔ جو آپ کو حوصلہ دینے کی بجائے صورتحال کو مزید گھمبیر کرکے پیش کرے اور آپکی مایوس کرے۔ تو اس کا کیسا اثر پڑے گا؟

اچھی سوچ رکھنے والے لوگوں سے دوستی رکھیں۔چاہے انکی نصیحت کام نہ آئے۔ مگر کم از کم دماغ مزید منفی خیالات سے تو نکلے گا۔ کیونکہ حاسد اور اپنی زندگی میں ناکام لوگ کسی کو حوصلہ نہیں دے سکتے ہیں۔ الٹا وہ کسی کو پریشان دیکھ کر مطمئن ہوتے ہیں۔

Read more: 10 Qualities of A Good Student

7 Things you Should never search on Google.