کراچی میں حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے کروڑوں روپے برآمد، تفصیلات دیکھیں

672
More than thirty million rupees found from the wreckage of PIA plane which crashed in Karachi

کراچی میں حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ روپے سے زائد جلے نوٹ برآمد۔۔ 16 لاکھ روپے سے زائد روپے صحیح حالت میں ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کا سامان پی آئی اے حکام کے حوالے کردیا ہے۔

تباہ حال جہاز کے ملبے سے ملنے والے سامان میں سمارٹ فونز، لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ ، سونے کی جیولری، الیکٹرونکس کا سامان، گھریلو اشیا ، قیمتی ہینڈ بیگز، لیڈیز اور جینٹس پرس ، پاسپورٹس اور دیر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ24 ہزار300 روپے مالیت کے جلے ہوئے نوٹ ملے ہیں جبکہ 16 لاکھ 67 ہزار692 صحیح حالت میں پاکستانی کرنسی نوٹ ملے ہیں ۔

-advertisement-

سندھ رینجرز کے مطابق اس ملبے سے 70 برطانوی پاؤنڈز اور 625 امریکی ڈالرز بھی ملے ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کی تباہی کے بعد علاقے میں لوٹ مار کی کچھ وارداتوں کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ افراد نے تباہ حال طیارے سے متاثرہ گھروں میں نقب لگا کر قیمتی سامان لوٹنا شروع کر دیا تھا۔ تاہم حکام نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کر دی تھی۔