22-year-old Misbah murdered inside masjid

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جنوبی خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں ایک نوجوان کو مسجد کے اندر بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

مقامی عہدیداروں کے مطابق ، نامعلوم افراد نے ضلع لکی مروت کے محلہ خداداد خیل میں واقع فاروقیہ مسجد کے ہال کے اندر 22 سالہ مصباح کو ایک ستون سے باندھ کر بے رحمانہ تشدد کیا۔ یہ واقعہ دوپہر کی نماز کے بعد اس وقت پیش آیا جب کوئی بھی مسجد میں موجود نہیں تھا۔

22 سالہ مصباح کو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے اس وقت تک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا جب تک وہ موت کی نیند نہیں سو گیا، جبکہ مصباح کے جسم پر لوہے راڈ اور چھریوں کے تشدد کے نشانات واضح طور پر موجود تھے۔

وانڈا عامر گاؤں کا رہائشی مصباح ، لکی مروت شہر میں موبائل فون کی دکان کا مالک تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مصباح کو کس نے اور کیوں مارا۔ پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Your Comments Will help Us to Improve.