Dairy Farming Complete Guide In Urdu

2215

Dairy Farming Complete Guide in Urdu. 

پاکستان میں dairy Farming ، ڈیری فارمنگ کا کام انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ لیکن ہر کام کی طرح اس کام کو بھی شروع کرنے سے پہلے ہمیں مکمل معلومات حاصل کرنی چاہئے ۔
عام رائے کے مطابق،  ڈیری فارمنگ زیادہ سرمائے کا کاروبار ہے۔ جس کے مقابلے میں لوگ پولٹری کے نسبتا کم سرمائے اور جلد رزلٹ دینے والے کام کو ترجیح دیتے ہیں ۔
You can Read this post in English Language
پچھلے سالوں میں پاکستان میں،  لاکھوں پولٹری فارمز بنے۔ کچھ لوگوں نے بہت کمایا۔ اور زیادہ لوگوں نے اپنا سب کچھ گنوایا۔ کوئی ریٹائرڈ ہو کر آیا، کوئی اور کام نظر نہ آیا تو ، چلو پولٹری کا شیڈ بنا لیں۔ 45 دن میں نفع نقصان الگ۔
پولٹری کے مقابلے میں،  ڈیری کا کام لانگ ٹرم ہے۔ لیکن اس میں نقصان کے خطرات بھی اتنے ہی کم ہیں ۔
اور یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ بہت بڑی انویسٹیمنٹ سے ہی یہ کام شروع کریں ۔
اگر آپ کے پاس سرمایہ کم ہے۔ تو آپ کسی سے شراکت داری کر کے 2 یا 3 دوست مل کر بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔۔
Dairy Farming in Pakistan
Dairy Farming in Pakistan Photo: File.
میرے پچھلے آرٹیکل میں میں نے اپنی ہی مثال دے کر، وہ حالات و واقعات لکھے۔ جن کی وجہ سے میں یہ کام کرتا رہا۔ اس مضمون میں ہم،  فارم بنانے کے تمام اقدامات پہ مفصل لکھیں گے۔ دھیان سے پڑھیں ۔ اور بےشک اس آرٹیکل کو کاپی کر کے رکھ لیں ۔ یہ ایک کاپی پہ تمام اہم اہم پوائنٹس نوٹ کرتے جائیں۔ یہ وہ سب ضروری عوامل ہیں۔ جن کامکمل دھیان رکھ کر ہی آپ ایک کامیاب Dairy Farming کا بزنس کرسکتے ہیں۔
 

Points You Should Must Care in Dairy Farming. 

اچھی نسل کے جانور۔
سب سے پہلا اور اہم مرحلہ،  اچھی نسل کے جانوروں کا چناؤ ہے۔ کیونکہ یہ جانور ہی آپ کی پروڈکشن فیکٹری ہیں۔ اس مقصد کے لئے اگر تو آپ زیادہ سرمائے سے کام شروع کر رہے ہیں ۔ تو آپ امپورٹڈ مویشی منگوا سکتے ہیں۔ لیکن ایک بات یاد رہے، کہ پاکستان کا موسم گرم ہے۔ اور یہ جانور ذیادہ تر سرد ممالک سے منگوائے جاتے ہیں۔ اس لیے اگر امپورٹ کرنے کا ارادہ ہو تو، ان کی پاکستان ارائیول سردیوں میں ہونی چاہیے۔
اس طرح ان جانوروں کو پاکستان کے موسم کے حساب سے خود کو ڈھالنے کی مہلت مل جاتی ہے۔
اس کے علاوہ امپورٹڈ جانور 8ویں یا 9ویں مہینے کی حاملہ گائیں ہوتی ہیں۔ اس طرح سردی کے موسم میں پیدا ہونے والے ان کے بچھڑے بھی خود کو موسم میں ڈھال لیتے ہیں۔ اور بیمار پڑھنے کے چانسز کم ہو جاتے ہیں ۔ یہی بچھڑے،  آپ کے بزنس گروتھ کا سب سے اہم فیکٹر ہیں۔
اگر آپ کے پاس سرمایہ کم ہے۔ یا کسی اور وجہ سے آپ امپورٹڈ مویشی نہیں منگوانا چاہتے تو، سفر کریں ۔ پورے پنجاب میں بہت ہی اچھی نسل کے جانور مل سکتے ہیں۔ دیسی لیں، اور اس سے بھی زیادہ اچھا ہے کہ کراس بریڈ لیں۔ ان جانوروں کی پیداواری صلاحیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ قوت برداشت بھی امپورٹڈ جانوروں کی نسبت اچھی ہوتی ہے۔ اور نسبتا کم قیمت پہ مل جاتے ہیں

مناسب خوراک کا انتظام۔

دوسرا اہم پہلو، مویشیوں کو متوازن خوراک مہیا کرنے کا ہے۔ کیونکہ جتنی اچھی خوراک ملت گی۔ دودھ کی پیداوار اتنی ہی اچھی ہو گی۔ اب عام طور پر مارکیٹ میں تیار شدہ خوراک مل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس زمین ہے تو آپ ان کیلئے خود بھی مکئی اور دوسرے چارہ جات کاشت کر سکتے ہیں۔ اگر ذمین بہت زیادہ ہے تو بےشک زیادہ کاشت کریں اور سیزن ختم ہونے پہ کٹائی کروا کر سٹور کر لیں۔  اگر آپ ایسے طریقے سے خوراک کا انتظام اور تیاری خود کرتے ہیں تو ، روزانہ کی بنیاد پہ آپ فی جانور خرچہ 200 سے 300 روپے تک کم کر سکتے ہیں۔ اخراجات میں کمی کا مطلب آپ کے منافع میں اضافہ ۔
آرام دہ ماحول مہیا کرنا۔
تیسرا اہم پوائنٹ ان جانوروں کو آرام دہ ماحول مہیا کرنے کا ہے۔ یعنی ان کی رہائش کی تعمیر اور دی گئی انتظامی سہولیات ۔ جانور بھی ہم انسانوں کی طرح آرام دہ آسودہ ماحول میں رہ کر نکھرتے ہیں۔ اور ان کی جسمانی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
جب بات ہو جانور کیلئے آرام دہ ماحول کی، تو سب سے اہم چیز ہے مناسب شیڈ۔
Dairy Farming in Pakistan
Dairy Farming shade example.

 

Basic Principles while making shade for dairy Farming.


شیڈ، سادہ، ہوادار اور جانوروں کیلئے آرام دہ ہو۔ اور آپ کیلئے باکفایت ہو۔ شیڈ کا ڈیزائن ایسا ہو کہ، آرام دہ ماحول میں، جانوروں کو کھلا چھوڑا جائے۔ وہ 24 گھنٹے جب چاہیں،  پانی پی سکیں۔ اور خوراک تک ان کی رسائی ان کی مرضی سے ہو۔
اس کے علاوہ،  وہاں پہ کام کرنے والوں کیلئے،  ان کی رکھوالی، اور خوراک ڈالنا آسان ہو۔ ایک اچھا شیڈ،  آپ کا مزدوروں پہ انحصار کم کر کے، آپ کے اخراجات میں کمی اور منافع کے مواقع کو بڑھاتا ہے۔
ایک اچھے شیڈ کے بنیادی اصول۔
  1. شیڈ ہوادار ہونا چاہیے۔
  2. شیڈ آپ کے مقامی موسم کے حساب سے ڈیزائن کیا جائے۔
  3. سردیوں میں زیادہ ٹائم دھوپ، اور گرمیوں میں زیادہ دیر سایہ میسر ہو۔ اس مقصد کیلئے شیڈ کو لمبائی کے رخ، شرقا غربا بنائیں۔
  4. اردگرد اور اندرونی ماحول صاف ستھرا ہو۔
  5. شیڈ کی صفائی اور مسلسل دیکھ بھال آسان ہو۔ شیڈ بناتے وقت ایسی جگہ کا انتخاب کریں،  جس میں ضرورت کے وقت شیڈ کو بڑا کیا جا سکے۔

جانور آسانی سے گھوم پھر سکے۔ شیڈ بناتے ہوئے اس کے اردگرد اتنی جگہ خالی ضرور چھوڑیں،  جس پہ جانور آسانی سے نقل و حرکت کرتے رہیں۔

-advertisement-

Selection of Place For dairy Farm.

ڈیری فارم کیلئے جگہ کا انتخاب کرتے وقت، پوری کوشش کریں۔ کہ درختوں کی کٹائی نہ کرنی پڑے۔ اور یہ آبادی کے درمیان میں نہ ہو۔
اس کے علاوہ شیڈ سڑک کے قریب ہو،  تاکہ دودھ کی سپلائی، اور دوسرا سامان لانے لیجانے کی آسانی ہو۔ لیکن شیڈ کسی بڑی شاہراہ کے ساتھ بھی نہ ہو۔ اس سے جانور آلودگی اور شور سے متاثر ہوتے ہیں۔
شیڈ کی جگہ اردگرد کی جگہ سے اونچی ہو۔ تاکہ صفائی کرنے اور پانی کی نکاسی آسان ہو۔ اس کے علاوہ وہاں پہ خوراک اور پانی کی فراہمی آسان ہو۔
گرمیوں میں ہوا کا مناسب گزر ہو۔
ضروری نہیں کہ ہم ڈیری فارم،  بہت زیادہ جدید اور مہنگا میٹیریل استعمال کرتے ہوئے بنائیں۔ عام طور پہ دستیاب میٹیریل استعمال کر کے بھی ہم ایک اچھا سائنسی تقاضوں کے عین مطابق شیڈ بنا سکتے ہیں۔
لیکن بانسوں اور گھاس پھوس سے شیڈ بنانے سے اجتناب کریں۔ کیونکہ اس طرح کے شیڈ میں جراثیم کی پرورش آسانی سے ہوتی ہے۔ اور چیچڑ نما حشرات پرورش پاکر مویشیوں کو بیمار کرتے ہیں۔

Types of  Dairy Shades.

  1. مینیوئیل، یعنی تمام کام مزدور کریں ۔
  2. سیمی مینیوئیل،  جس میں کچھ کام مزدور سرانجام دیں۔ اور کچھ کام، مثلا دودھ دوہنا، چارا تقسیم کرنا، مشینوں کے ذریعے ہو۔
  3. فل میکانائزڈ، جس میں سارا کام میکینائزڈ ہو۔

شیڈ کا بنیادی ڈھانچہ ایسا ہو کہ، ضرورت پڑنے پہ اس میں ترمیم کر کے مینوئیل سے میکانائزڈ اور سیمی میکانائزڈ میں تبدیل کیا جا سکے۔

اگلے پوسٹ میں ہم شیڈ کے تعمیر اور تعمیر کے دوران خیال رکھنے والی باتوں کو واضح بیان کریں گے۔